Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا نے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، این سی او سی نے نئی پابندیاں لگا دیں

Now Reading:

کورونا نے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، این سی او سی نے نئی پابندیاں لگا دیں

کورونا وائرس نے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس پر این سی او سی نے صوبوں کی مشاورت سے نئی پابندیاں لگا دیں۔

پاکستان میں وائرس نے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، این سی او سی نے صوبوں کی مشاورت سے نئی پابندیاں لگا دیں۔

Advertisement

کورونا کی زیادہ شرح والے علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، محکمہ تعلیم، صحت کے حکام سے مل کر اسکولوں کی بندش کا تعین کریں گے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیاء کی جانب سے کورونا مثبت کیسز والے تعلیمی اداروں کو فوری بند کرنے کے لیے انتظامیہ کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے

اسلام آباد کے مزید 12 تعلیمی اداروں میں 50 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آؓاد نے  کورونا کیس رپورٹ ہونے والے تعلیمی اداروں کو فوری بند کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں متعلقہ تعلیمی اداروں کو آئندہ احکامات تک بند رکھا جائے گا۔

این سی او سی  نے ہدایت جاری کی ہے کہ بارہ سال سے زائدعمرکے طلبا کو ویکسین لگانے کی مہم چلائی جائے
‏اومیکرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں 2 ہفتوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں۔

این سی او سی مزید پابندیاں بھی لگا دی ہیں، ٹرانسپورٹ ستر فیصد،سینما،پارک اور مزارات پچاس فیصد کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

Advertisement

کورونا کی پانچویں لہر نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افسران اور عملے کو بھی متاثر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے ٹی سی کنٹرول ٹاور کے افسران سمیت متعدد ملازمین متاثرہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں میں ڈائریکٹر، جوائنٹ ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیول کے افسران شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بیرون ملک سے آنے والے سینکڑوں مسافروں کےریپڈ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، بعض مسافروں کے مثبت ٹیسٹ کی وجہ سے عملے کے بیشتر ملازمین بھی متاثر ہوئے، متاثرہ افسران اور ملازمین نے خود کو گھروں پر قرنطیںنہ کر لیا۔

ادھر پنجاب میں انڈورتقریبات پر 31 جنوری اور خیبرپختونخوا میں 15 فروری تک پابندی لگادی گئی، بینک، جم خانے، سینما، پارکس اور مزارات پر ویکسنیٹڈ افراد ہی داخل ہوسکتے ہیں، محکمہ داخلہ بلوچستان کا بھی 31 جنوری تک کیلئے نوٹی فکیشن جاری ہوگیا.

واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ بڑھ رہا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد جاں بحق ہو گئے۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 65 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ایکٹیو کیسز کی تعداد 57 ہزار 935 ہے۔

ملک بھرمیں 13 لاکھ 53 ہزار 479 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 66 ہزار 479 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 7 ہزار 678 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12.93 ریکارڈ کی گئی۔

کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں 5 لاکھ 16 ہزار 874 ،پنجاب 4 لاکھ 58 ہزار 879 ، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 83 ہزار 403، بلوچستان میں 33 ہزار 812 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 47، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 467 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 997 ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر