Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار احمد علی بٹ ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کی میزبانی کیلیے تیار

Now Reading:

اداکار احمد علی بٹ ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کی میزبانی کیلیے تیار
بچہ لوگ گیم شو

بچہ لوگ گیم شو

پاکستان کے نامور اداکار احمد علی بول انٹرٹینمنٹ پر ریو کے تعاون سے ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کا نمبر ون چینل ’ بول انٹرٹینمنٹ‘ ہمیشہ صارفین کو نئے انداز میں محظوظ کرتا رہتا ہے اور اس بار چینل انتظامیہ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کے لیے گیم شو لانے کا اعلان کیا ہے جس کی میزبانی کے لیے ملک کے نامور اداکار احمد علی بٹ تیار ہیں۔

بول نیٹ ورک کی جانب سے بچوں کیلیے پاکستان کے پہلے پروگرام ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کے کچھ ٹیزر بھی جاری کیے گئے ہیں جس میں میزبان احمد علی بٹ بچوں کے ساتھ شرارتیں کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے وہ پروگرام میں خوب موج مستی کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ’بچہ لوگ گیم شو‘ کیا ہے اور اس میں کس طرح حصہ لیا جاسکتا ہے؟

Advertisement

ملکہ ترنم میڈیم نور جہاں کے نواسے اداکار احمد علی بٹ ریو کے تعاون سے بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ میں بچوں کے ساتھ شرارتیں اور خوب موج مستی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

اداکار احمد علی بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی اور بڑی اسکرین کے علاوہ موسیقی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا جب کہ پروگرام کی میزبانی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ احمد علی بٹ کے ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ میں کیا ہوگا سب سے الگ ؟

 ویسے تو احمد علی بٹ کا شمار ملک کے نامور مزاحیہ اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن وہ سنجیدہ کردار بھی بخوبی نبھاتے ہیں جب کہ وہ ’ جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’جوانی پھر نہی آنی ٹو‘ جیسی ہٹ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احمد علی بٹ بول کے پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ میں کیا دھماکہ کرنے والے ہیں ؟

Advertisement

پروگرام میں بچے خوب ہلہ گلہ کرنے والے ہیں اور وہ پروگرام کے مختلف سیگمنٹس میں الگ الگ قسم کے گیم کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے اور ممکنہ طور پر گھر پر موجود بچے بھی اس گیم شو کا حصہ بن سکتے ہیں تاہم ’بچہ لوگ گیم شو‘ کی تفصیلات کے حوالے سے آپ کو بس کچھ دن اور انتظار کرنا پڑے گا۔

واضح رہے اداکار احمد علی بٹ کی میزبانی میں ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ 29 جنوری سے ہر ہفتے شام 5 بجے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر