Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کی ابوظہبی ایئرپورٹ پر حملے کی شدید مذمت

Now Reading:

سعودی عرب کی ابوظہبی ایئرپورٹ پر حملے کی شدید مذمت

سعودی عرب نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید  مذمت کی ہے۔

ریاض سے جاری ہونے والے بیان میں سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ابوظہبی ایئرپورٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور  متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ کیا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں پر عائد ہوتی ہے اور یہ حملہ خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے درپیش خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب اس بات پرزور دیتا ہے کہ  وہ یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کے لیے عرب اتحادی افواج کی قیادت کے ذریعے حوثی ملیشیا کی تمام کوششوں اور دہشت گردی کے طریقوں کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ حوثی باغیوں کے ابو ظہبی میں ڈرون حملے، پاکستانی شہری سمیت 3 افراد ہلاک

Advertisement

دوسری جانب ادنوک تیل کمپنی نے بھی ایک بیان میں اپنے تین ملازمین کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

ادھر حوثی باغیوں کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے اندر فوجی آپریشن کیا ہے۔

واضح رہے ابو ظہبی پولیس کی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ ادنوک تیل کمپنی کے قریب تین آئل ٹینکروں میں دھماکے کے باعث ایک پاکستانی اور دو انڈین شہری ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 6 افراد دھماکے میں زخمی بھی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر