Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

12 سال سے کم عمر بچے کتنے دن اسکول آئیں گے؟ این سی او سی کا اہم فیصلہ

Now Reading:

12 سال سے کم عمر بچے کتنے دن اسکول آئیں گے؟ این سی او سی کا اہم فیصلہ
اسکول

این سی او سی کے مطابق 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس صرف 3 دن اسکول آئینگے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں کیلئے پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پابندیوں میں توسیع کی منظوری دے دی۔

این سی او سی کے اجلاس میں نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا، پابندیوں کا اطلاق  31 جنوری سے فروری کے وسط تک ہوگا۔

Advertisement

10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلبا مختلف متبادل دن اسکول آئیں گے اور 12 سال سے کم عمر بچوں کی نصف تعداد اسکول آئے گی۔

این سی او سی کے مطابق 10 فیصد شرح سے زائد شہروں میں 12 سال سے زائد 100 فیصد طلبا آئیں گے۔

تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق یکم فروری سے 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کی ویکسی نیشن لازم ہو گی۔

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری رہے گا اور کورونا ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ ہو گا۔

Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ نو ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 162 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 69 ہزار 540، سندھ میں 5 لاکھ 33 ہزار 496، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 87 ہزار 983، بلوچستان میں 34 ہزار 131، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 557، اسلام آباد میں ایک لاکھ 22 ہزار 98 جبکہ آزاد کشمیر میں 36 ہزار 82 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر