Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں تمام انڈسٹریل،کمرشل ملازمین کو19ہزاراجرت اداکی جائے، سپریم کورٹ

Now Reading:

سندھ میں تمام انڈسٹریل،کمرشل ملازمین کو19ہزاراجرت اداکی جائے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے سندھ میں ویج بورڈ کی تجویز کردہ کم سے کم اجرت 19 ہزارروپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سندھ میں کم سے کم اجرت 25 ہزارمقررکرنے کیخلاف اپیلوں پرسماعت کے دوران ہدایت کی کہ سندھ میں تمام انڈسٹریل اور کمرشل ملازمین کو 19 ہزار کم سے کم اجرت ادا کی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ دو ماہ میں ویج بورڈ اور سندھ حکومت اتفاق رائے سے کم سے کم اجرت مقرر کریں۔

عدالت نے بین الصوبائی آرگنائزیشن کی درخواست کو کیس سے الگ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت کے قانون کے صوبائی صنعتوں پراطلاق کا الگ سےجائزہ لیں گے۔

دوران سماعت جسٹس منصورعلی شاہ نے پوچھا کہا کہ وفاق کی کم سے کم مقرر کردہ اجرت کتنی ہے؟

Advertisement

وکیل انڈسٹریزعابد زبیری نے بتایا کہ وفاق کی کم سے کم اجرت 20 ہزار ہے۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے پوچھا سندھ میں کم سے کم اجرت کیسے بڑھائی گئی ہے؟

وکیل نے جواب دیا کہ سندھ میں صوبائی کابینہ نے کم سے کم اجرت کی منظوری دی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ سرکار کا کم سے کم اجرت مقرر کرنے میں کیا اختیار ہے؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیا کہ سندھ میں کم سے کم اجرت کی سفارش سندھ ویج بورڈ دیتا ہے۔ یہ صوبائی حکومت کا اختیار ہے کہ وہ بورڈ کی سفارش مانے یا نہیں۔

وکیل عابد زبیری بولے کہ قانون کے مطابق صوبائی حکومت بورڈ کی سفارش پرعمل کرنے کی پابند ہے۔ قانون میں ہے کہ اگرصوبائی حکومت کو بورڈ کی سفارشات پر اعتراض ہے تو وہ 30 دن میں معاملہ واپس بھجوائے۔

Advertisement

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اگر سندھ حکومت اور ویج بورڈ میں اتفاق رائے نہیں ہوتا تو کیا یہ معاملہ لٹک جائے گا؟ پورے ملک میں 20 ہزار کم سے کم اجرت مقرر ہوئی اور سندھ ویج بورڈ نے 19 ہزار کی سفارش کی۔

نامزد چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ جب مسئلہ سندھ ویج بورڈ نے ہی حل کرنا ہے تو مزید لٹکانا نہیں چاہتے۔

نامزد چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر