Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس اہلکاروں نے پوکے مون گیم کے لیے ڈکیتی کامیاب کرادی

Now Reading:

پولیس اہلکاروں نے پوکے مون گیم کے لیے ڈکیتی کامیاب کرادی

امریکا میں 2 پولیس اہلکاروں نے آن لائن گیم پوکے مون گو کے لیے ڈکیتی کی کوشش کو نظر انداز کردیا.

امریکی شہر لاس اینجلس میں پولیس اہلکار لوئس لوزانو اور ایرک مچل کو ان کی کئی مجرمانہ بے ضابطگیوں کی وجہ سے برطرف کیا گیا تھا۔

دونوں پولیس اہلکار ایک ہی گشتی گاڑی میں سوار تھے ، انہیں ان کے افسر کی جانب سے لاس اینجلس کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں ڈکیتی کی کوشش کے بارے میں بتایا۔

اطلاع دینے والا پولیس افسر موقع پر ہی موجود تھا اور اسے ان ڈاکوؤں کو روکنے کے لئے مدد درکار تھی، اسی مقصد کے لیے افسر نے لوزانو اور مچل کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کے لیے کہا۔

واضح ہدایات کے باوجود لوزانو اور مچل جائے وقوعہ پر نہیں پہنچے، محکمانہ کارروائی کے دوران انہوں نے موقف اپنایا کہ ریڈیو پر آواز اس قدر غیر واضح تھی کہ انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آیا۔

Advertisement

واقعے کی محکمانہ کارروائی ہوئی تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی گاڑی میں ایک کیمرہ لگا تھا جس میں سارے واقعے کی ریکارڈنگ موجود تھی۔

محکمانہ کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ انہیں واضح طور پر اطلاع ملی لیکن انہوں نے اس واردات کو روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی کیونکہ وہ اس وقت موبائل پر پوکے مون گو گیم کھیل رہے تھے۔

دونوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا، انہوں نے محکمانہ کارروائی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا لیکن سارے ثبوتوں کی روشنی میں ان کی اپیل مسترد کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر