Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چوہے کے ڈی این اے میں بٹ کوائن رکھنے کا انوکھا اور مضحکہ خیز منصوبہ

Now Reading:

چوہے کے ڈی این اے میں بٹ کوائن رکھنے کا انوکھا اور مضحکہ خیز منصوبہ
آسٹریلیا میں انسانی پیشاب سے پودوں کی زرخیزی کا منصوبہ

جیب سے خالی لیکن تخلیق دماغ والے دو افراد نے ایک انوکھا پیش کیا ہے جس کے تحت وہ چوہے کے ڈی این اے میں بٹ کوائن یا کرپٹو کرنسی رکھنا چاہتے ہیں۔ اسے انہوں نے بٹ ماؤس ڈی اے او کا نام دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پر 25 جنوری سے کام بھی شروع یا کم ازکم اس کا اعلان تو کیا گیا ہے۔ ایک فرد نے اعشاریہ صفر ایک ای ٹی ایچ (ایتھریئم) کی رقم جمع کی ہے تو دوسرے نے اس کے لیے عملی کام کیا ہے۔ کیونک دونوں کا اعتراف ہے کہ ان کے پاس کوئی رقم نہیں لیکن وہ اس منصوبے پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

لیکن چوہے اور دیگر جانداروں میں بٹ کوائن یا کوئی اور کرپٹو کرنسی کیسے چھپائی جاسکتی ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ماہرین نے حال ہی میں ڈی این اے میں کوڈ رکھنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اسے جینیاتی انجینیئرنگ کی بدولت ڈی این اے کو تبدیل کرکے اب اس میں معلومات اور ڈیٹا بھی رکھا جاسکتا ہے۔

اسی لیے چوہے کو جیناتی طور پر تبیدل کرکے اس کے ڈی این اے کو کسی طرح بلاک چین میں بدلا جائے گا اور اس میں بٹ کوائن یا کرپٹو کرنسی رکھی جاسکے گی۔ اس طرح لوگ زندہ کرپٹو کرنسی کو پھلتا پھولتا دیکھ سکیں گے۔ لیکن چوہے کی قدر کو بٹ کوائن کے اتار چڑھاؤ سے منسلک کیا گیا ہے اور یوں اگلے دس برس میں ایک چوہا 10 کروڑ ڈالر کا بھی ہوسکتا ہے یا پھر اس کی قدر صفر بھی ہوسکتی ہے۔

اس عجیب و غریب خبر کو مدربورڈ اور وائس سمیت کئی اداروں نے شائع کیا ہے۔ لیکن اب بھی سب سے مشکل مرحلہ یہ ہے کہ کسی بٹ کوائن کے کوڈ کو کسطرح درست انداز میں زندہ جاندار کے اندر رکھا جائے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ کرسپر طریقہ کار کےتحت کسی بے ضرر بیکٹیریا میں معلومات یا کوڈ رکھ کر اسے ٹیکے کی بدولت چوہے میں داخل کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

تاہم یہ منصوبہ کب شرمندہ تعبیر ہوگاَ؟ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر