Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی فلم میں دیپیکا کے بھرپور “بولڈ مناظر” پر والدین کا ردعمل

Now Reading:

نئی فلم میں دیپیکا کے بھرپور “بولڈ مناظر” پر والدین کا ردعمل

بولی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اس وقت اپنی بولڈ مناظر سے بھرپور فلم “گہرائیاں” کی کامیابی پر چاروں طرف سے داد وصول کر رہی ہیں۔

اداکارہ کو فلم میں اپنے بولڈ کردار کے لیے ہر طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔

دیپیکا نے شکن بترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں علیشا کا کردار ادا کیا تھا۔

گہرائیاں کی ریلیز کے چند دن بعد، دیپیکا نے اب انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدین، پرکاش پڈوکون اور اجلا پڈوکون نے ان کی نئی فلم دیکھنے کے بعد کس طرح کے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

ایک خصوصی انٹرویو میں، دیپیکا نے بتایا کہ ان کے والدین گہرائیاں میں انہیں دیکھ کر بے حد فخر محسوس کرتے ہیں۔

Advertisement

دیپیکا نے کہا کہ انہیں بطور اداکارہ مجھ سے ملنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے، اس لیے وہ عموماً وقت نکالتے ہیں۔ وہ میرا خاندان، میرے والدین ہیں۔ یہ ان پر اثر انداز ہوتا ہے، لیکن وہ میری کارکردگی پر بے حد تعریف اور فخر کرتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ، “انہیں اس بات پر بھی فخر تھا کہ ہم نے فلم میں ذہنی صحت کو کس طرح دکھایا اور ہم نے اس سے کیسے نمٹا۔”تو ہاں، مجھے خوشی ہے کہ انہیں فخر ہے۔

دوسری جانب گہرائیاںپر فلم بینوں کی شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

دیپیکا پڈوکون اور اننیا پانڈے کی فلم گہرائیاں حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی گئی ہے، فلم کو ریلیز سے قبل ہی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس میں بے باک مناظر دکھائے گئے تھے۔

اس حوالے سے فلم کے ہدایت کار اور مصنف شکن بترا نے بتایا کہ انہیں فلم کے حوالے سے ای میلز موصول ہو رہی ہیں جن میں زیادہ تر افراد ان پر سخت تنقید کررہے ہیں اور فلم کے حوالے سے سخت الفاظ اور گالیاں بھی دے رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں شکن بترا نے بتایا کہ بے شمار تنقیدی ای میلز کی گئیں جن میں سے ایک میں سخت گالیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ ‘فلم بنانی نہیں آتی تو کیوں بناتے ہو؟ کچھ اور کرلیتے’۔

Advertisement

شکن کا کہنا تھا کہ جہاں فلم پر سخت تنقید کی جارہی ہے وہیں بعض افراد ان کی تعریف بھی کررہے ہیں اور فلم بنانے پر حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر