Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمباکو نوشی سے نجات میں مددگارلیموں کا رس

Now Reading:

تمباکو نوشی سے نجات میں مددگارلیموں کا رس

ایسے افراد جوبنا کسی ٹریٹمنٹ کےتمباکو نوشی ترک کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے اچھی خبرہے کہ وہ لائم جوس کے ساتھ اس بری عادت کو بہت کم وقت میں ترک کر سکتے ہیں۔

یہ بات تھائی لینڈ کی سریناخارینویروٹ یونیورسٹی کے شعبہ طب کے تحت کی جانے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے، جس میں نیکوٹین گم کے مقابلے میں لائم جوس کو سگریٹ نوشی کے خاتمے میں مدد کے طور استعمال کرنے کی تاثیر کا تجربہ کیا گیا۔

اس تحقیق میں 18 برس یا اس زائد عمر کے ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو تمباکو نوشی کرتے تھے اور اس عادت سے چھٹکارے کے خواہشمند تھے۔

اس تحقیق میں شرکاء کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں 47 افراد کو تازہ لائم جوس جبکہ دوسرے گروپ کے 53 افراد کو نیکوٹین گم استعمال کروائی گئی جبکہ یہ تحقیق 9 سے 12 ہفتوں تک جاری رہی۔

واضح رہے کہ اس تحقیق میں ایسے افراد کو شامل نہیں کیا گیا تو سگریٹ کی عادت کو ترک کرنے کے دوسرے ذرائع کے استعمال کے ساتھ لائم جوس سے الرجی رکھتے تھے۔

Advertisement

اس تحقیق میں سگریٹ نوشی میں کمی تصدیق خارج ہونے والےکاربن مونو آکسائیڈ کی مقدارکی پیمائش کے بعد کی گئی۔ سگریٹ میں کمی کو بھی کئی دوسرے پیمانوں سے بھی جانچا گیا۔

لائم جوس کس طرح کار آمد ثابت ہوسکتا ہے

لائم جوس نیکوٹین سے بھرپور گم کا ایک بے ضرر اور محفوظ متبادل ہے جو آسانی سے ہر جگہ دستیاب ہے۔ اس کے ان گنت فوائد میں ٹشوزکو الکلائن کرنا بھی شامل ہے جو عام طور پر تمباکو نوشی کرنے والوں میں زیادہ تیزابیت رکھتے ہیں۔

تحقیق کے دوران دونوں گروپ کا موازنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق دونوں گروپ میں سگریٹ کی طلب میں کوئی خاص فرق نہیں پایا گیا لیکن 4 ہفتوں کے بعد لیموں کا رس استعمال کرنے والے اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہے اوران کی طلب میں بھی کمی واقع ہوئی۔ تاہم یہ نیکوٹین گم کی طرح طلب کو کنٹرول نہیں کرتا بلکہ اس کے استعمال سے اس عادت کو ترک کرنے میں کسی حد تک مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر