Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج شہر قائد میں موسم کیسا رہے گا؟ جانیے

Now Reading:

آج شہر قائد میں موسم کیسا رہے گا؟ جانیے

کراچی میں آج موسم دن میں گرم اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر میں 12کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے۔

شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم آئندہ چوبیس گھنٹے شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم سرد اورخشک رہے گا۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک  رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں بھی موسم  شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ، صوابی اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ  صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی آج  موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم سکھر،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم  خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

 دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلو د اور موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے کم ازکم درجہ حرارت میں لہہ منفی14، کالام منفی12، استور منفی09، اسکردو منفی08، زیارت، گوپس منفی07، ہنزہ ، بارہ مولہ ، پلوامہ منفی05، کوئٹہ ،دیر، مالم جبہ،پ اراچنار،قلات، بگروٹ ، شوپیاں منفی04، کاکول، اننت ناگ منفی02، چترال، سری نگر اور گلگت میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات
این اے 148 ضمنی انتخابات: عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر