Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف درخواست مسترد

Now Reading:

فیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف درخواست مسترد
فیصل واوڈا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریری فیصلہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پڑھ کر سنایا ہے، تحریری فیصلہ 12 صفحات پر مشتمل ہے۔

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی وجہ موجود نہیں، فیصل واوڈا کا اپنا کنڈکٹ ہی موجودہ نتائج کا باعث بنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل واوڈاکی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا کا بیان حلفی اگر جھوٹا بھی ثابت ہو تو وہ صرف بطور رکن قومی اسمبلی نااہل ہو سکتے تھے۔ وہ بطور رکن اسمبلی مستعفی ہو چکے ہیں، تاحیات نااہلی کا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔

Advertisement

وکیل وسیم سجاد نے دلائل دیے تھے کہ جس الیکشن کے لیے بیان حلفی جمع کرایا گیا صرف اسی نشست کے لیے نااہل ہو سکتے ہیں۔ اگر بیان حلفی کورٹ آف لا کے سامنے جھوٹا ثابت ہو تو پھر نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ تاحیات نااہلی سیاست میں سزائے موت کی طرح ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ اگر ایسا ہے تو یہ سزائے موت کئی سیاستدانوں کو مل چکی۔ پارلیمنٹ نے اس کے باوجود اس آرٹیکل کو رکھا ہوا ہے۔ کھوسہ صاحب کا ایک اضافی نوٹ تھا پارلیمنٹ اس آرٹیکل کو نکالے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا کہ کورٹ نے یہ بھی کہا کہ بیان حلفی اگر غلط نکلا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ آپ اپنی نیک نیتی بھی بتائیں کہ جب بیان حلفی دائر کیا تو دہری شہریت نہیں تھی۔ یہ بتائیں کہ امریکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ دیا یا نہیں؟ اس کی تاریخ کیا ہے؟

عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ کیا جھوٹے بیان حلفی کی انکوائری سپریم کورٹ کرتا؟ الیکشن کمیشن انکوائری کر کے معاملہ سپریم کورٹ بھجواتا کہ آپ نے کہا تھا کہ بیان حلفی جھوٹا نکلا تو اس کے نتائج ہیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کا آرڈر تھا کہ بیان حلفی کے نتائج ہوں گے۔ کیا کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے قبل شہریت چھوڑی تھی یا نہیں؟

چیف جسٹس نے سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عدالت عوامی نمائندوں سے متعلق بہت احتیاط سے کام لیتی ہے۔ اس کیس میں سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ بھی دیکھنا ہے۔ فیصل واوڈا نے بیان حلفی کو سچا ثابت کرنے کے لیے اپنی نیک نیتی کیسے ثابت کی؟

Advertisement

وکیل وسیم سجاد نے کہا تھا کہ فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے تھے۔ نااہل کرنے کا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں تھا۔ الیکشن کمیشن کو بار بار بتایا کہ وہ کورٹ آف لا نہیں۔ الیکشن کمیشن کو نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں تھا، فیصلہ کاالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے نااہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ فیصل واوڈا نے اپیل کے فیصلے تک نااہلی معطل کرکے بطور سینیٹر بحال کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

9 فروری کو الیکشن کمیشن نے دہری شہریت، جھوٹے حلف نامے پر فیصل واوڈا کو نااہل قراردیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئٹہ سے پہلی دو حج پروازیں 300 مسافروں کو لیکر مدینہ منورہ روانہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی
پنجاب حکومت کا گندم نہ خریدنے کا فیصلہ
کم عمر لڑکیوں کا نکاح رجسٹر کرنے پر عدالت کا بڑا حکم
"ہم ہیں پاکستانی، ہم تو جیتیں گے "، وزیر اعلیٰ پنجاب کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
ویڈیو؛ پشاور میں لڑکیوں کے سرکاری اسکول میں پڑھائی کے دوران پنکھا گرنے سے خاتون ٹیچر زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر