Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیوٹن سے عالمی جوڈو فیڈریشن کی ’اعزازی صدارت‘ واپس لے لی گئی

Now Reading:

پیوٹن سے عالمی جوڈو فیڈریشن کی ’اعزازی صدارت‘ واپس لے لی گئی

یوکرین پر حملے بعد عالمی جوڈو فیڈریشن نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے فیڈریشن کی اعزازی صدارت واپس لے لی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی جوڈو فیڈریشن نے گزشتہ ہفتے یوکرین پر روسی افواج کے حملے کے بعد روسی شہر کاذان میں شیڈولڈ گرینڈ سلم ٹورنامنٹ بھی منسوخ کر دیا تھا۔

روس کے صدر انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے اعزازی صدر اور گرانڈ ایمبیسیڈر بھی تھے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن خود بھی جوڈو کھیل کے شوقین ہیں ، وہ بچپن میں اس کھیل کے باقاعدہ تربیت یافتہ کھلاڑی رہے ہیں، انہوں نے جوڈو کھیل پر ایک کتاب بھی لکھی تھی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دورہ جاپان کے دوران انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے جاپان میں واقع ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا تھا جو ٹوکیو میں قائم ہے۔

Advertisement

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی صدر کی جوڈو کھیل میں گہری دلچسپی تھی اور انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے چئیرمین ویزر اور یاشوہیرو کے ساتھ کافی گہرے تعلقات بھی تھے۔

فیڈریشن کے چئیرمین ویزر نے کہا ہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد ہم نے روس مرکز میں واقع شہر کاذان میں مئی میں ہونے والا گرینڈ سلم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا ہے۔

چئیرمین ویزر نے کہا کہ عالمی صورتحال پر ہماری گہری نظر ہے اور ہم عالمی برادری کے ساتھ ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر