Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیفن ہاکنگ کے پراسرار بلیک بورڈ کا معمہ حل ہونے کی اُمید

Now Reading:

اسٹیفن ہاکنگ کے پراسرار بلیک بورڈ کا معمہ حل ہونے کی اُمید

دنیا کے ذہین ترین دماغوں میں سے ایک معروف نظریاتی طبیعات دان اسٹیفن ہاکنگ نے اپنے ایک بلیک بورڈ کو تقریباً 35 سال سے زائد عرصے تک حفاظت سے رکھا۔

یہ بلیک بورڈ جس پر تصاویر، لطیفوں اور کوڈ شدہ پیغامات کی بھرمار ہے سالوں سے اَن چھوا ہے۔

تاہم اب اس کو دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے، جس کے بعد امید ظاہر کی گئی ہے اس پر موجود اشاروں اور پہیلوں کو بلآخر حل کر لیا جائے گا۔

دی گارجیئن کے مطابق، مذکورہ بلیک بورڈ 1980 دہائی سے محفوظ ہے، جب ہاکنگ نے برطانیہ میں کیمبرج یونیورسٹی میں سپر اسپیس اور سپر گریوٹی پر ایک کانفرنس میں ساتھی طبیعیات دانوں کے ساتھ شرکت کی۔

“کُل کائناتی نظریہ” (Theory of everything) کی تخلیق کی کوشش جس میں مساوات کا ایک مجموعہ جو عمومی اضافیت اور کوانٹم میکانکس کے اصولوں کو یکجا کرے گا، کے بارے میں ہاکنگ کو سوچنے پر مجبور کرنے کے لیے اُن کے ساتھیوں نے بلیک بورڈ کو ادھوری مساواتوں ، پریشان کن لطیفوں اور غیر معنی تصویروں سے بھر دیا تھا۔

Advertisement

چالیس سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی محفوظ رکھا گیا، یہ بلیک بورڈ پہلی بار عوامی نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے، جس کا آغاز 10 فروری کو لندن کے سائنس میوزیم میں ہوا تھا۔

میوزیم 2018 میں 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے اسٹیفن ہاکنگ کے دوستوں اور طبیعیات دانوں کو دعوت دے گا۔

ساتھ ہی میوزیم کو امید ہے کہ وہ ہاتھ سے لکھی ہوئی ان پہیلیوں کو سمجھنے اور سلجھانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

مثال کے طور پر، “اسٹیوپر سیمٹری” کا کیا مطلب ہے؟

بلیک بورڈ کے مرکز میں بڑا سا داڑھی والا ایلین کون ہے؟

ایک طشتری ناک والا اسکویڈ اینٹوں کی دیوار پر کیوں چڑھ رہا ہے؟

Advertisement

ایگزون سپُر گریوٹی کے لیبل والے ٹِن کے اندر کیا چھپا ہوا ہے؟ وغیرہ۔

امید ہے کہ ریاضی اور طبیعیات کے دنیا کے عظیم دماغ اس موقع پر جوابات تلاش کر پائیں گے۔

اس نمائش میں بلیک بورڈ کے ساتھ ساتھ ہاکنگ سے جڑے دیگر فن پارے بھی شامل ہیں۔ جس میں 1966 میں ماہر طبیعیات کی پی ایچ ڈی کے لیے کائنات کی توسیع پر لکھے گئے مقالہ کے کاپی بھی شامل ہے۔

ساتھ ہی ان کی وہیل چیئر اور ایک ذاتی جیکٹ جو انہیں “دی سمپسنز” کے تخلیق کاروں نے شو میں ان کی متعدد نمائشوں کے اعزاز کے لیے دی تھی، بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

گارجیئن کے مطابق، یہ نمائش برطانیہ کے دیگر میوزیمز میں پہنچنے سے قبل 12 جون تک لندن کے سائنس میوزیم میں جاری رہے گی۔

اسٹیفن ہاکنگ کون ہیں؟

Advertisement

ہاکنگ 8 جنوری 1942 کو انگلینڈ میں پیدا ہوئے تھے۔ 1963 میں کیمبرج یونیورسٹی میں کاسمولوجی کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران، وہ موٹر نیوران کی بیماری میں مبتلا ہوئے، جسے عام طور پر لو گیریگ کی بیماری یا امیوٹروفک لیٹرل سکلیروسیس (ALS) کہا جاتا ہے۔

 تب 21 سال کی عمر میں ہاکنگ کو صرف دو سال زندہ رہنے کی امید تھی۔ تاہم، وہ پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے تک زندہ رہے اور کام کرتے رہے۔

انہوں نے بلیک ہولز، بگ بینگ تھیوری اور عمومی اضافیت پر اہم کام شائع کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
گوگل نے انگلش بولنے یا سیکھنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
فیس بُک صارفین کے لئے برسوں پرانا فیچر ایک بار پھر بحال
اگر چاند غائب ہو جائے تو کیا ہوگا؟
ایپل کا اپنے نئے آئی پیڈ پرو میں بہترین اولیڈ اسکرین متعارف کرانے کا اعلان
انٹرنیٹ صارفین کو شام کے وقت انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مشکلات کیوں پیش آرہی ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر