Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روی شاستری کا بھارتی نوجوان بولر عمران ملک کے متعلق بڑا بیان

Now Reading:

روی شاستری کا بھارتی نوجوان بولر عمران ملک کے متعلق بڑا بیان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے نوجوان تیز گیند باز عمران ملک کے بارے میں بڑا بیان دیا، جب تیز گیند باز نے راجستھان رائلز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیرتے ہوئے 39 رنزکے عوض 2 شکار کیے۔

تفصیلات کے مطابق روی شاستری نے ایک اسپورٹس شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران کے پاس بھارتی کھلاڑی کی تمام تر صلاحیتیں ہیں لیکن انہیں مناسب طریقے سے سنبھالنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس لڑکے کے پاس ٹیلنٹ ہے اس کے پاس حقیقی رفتار ہے اور اگر وہ صحیح جگہوں پر ہٹ کرتا ہے تو وہ بہت سے بلے بازوں کو پریشانی میں ڈالے گا۔

شاستری نے کہا کہ یہ اسے صحیح طریقے سے سنبھالنے کے بارے میں ہے، یہ وہ پیغامات ہیں جو آپ اسے دیتے ہیں، یہ وہ طریقہ ہے جس سے آپ بات کرتے ہیں۔

شاستری نے کہا کہ اس کی صلاحیت میں کوئی شک نہیں ہے جب وہ تیار ہو گا، صرف وقت ہی بتائے گا، لیکن وہ بات چیت کا حصہ انتہائی اہم ہے اسے احتیاط کے ساتھ سنبھالا جانا چاہیے ۔

Advertisement

جب ان سے پوچھا گیا کہ اسے کس طرح سنبھالا جانا چاہئے شاستری نے کہا کہ تیز گیند باز کو بھارتی  ٹیم کے لئے نیٹ باؤلر کے طور پر شامل کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ ٹیم کی ثقافت کا احساس حاصل کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران ملک پر سلیکٹرز کو کڑی نظر رکھنا ہوگی،جتنا ہو سکے اس کی قدر کریں۔

واضح رہے کہ عمران ملک ان کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہیں سن رائزرز حیدرآباد نے آئی پی ایل میگا نیلامی سے قبل برقرار رکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر