Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی 10 خوبصورت ترین مساجد، جوکسی شاہکار سے کم نہیں

Now Reading:

دنیا کی 10 خوبصورت ترین مساجد، جوکسی شاہکار سے کم نہیں

مسجد اللہ کا گھر ہے اور مسلمانوں کے لئے ایک اہم ترین مذہبی مقام ہے دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمان آباد ہوں گے وہاں مسجد ضرورہوگی۔ مساجد کی تعمیر میں اسلامی ثقافت کو خاص اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے دنیا بھر مساجد اسلامی ثقافت کی نمائندگی کرتی نظر آتی ہیں۔

مکہ مکرمہ میں واقع مسجد حرام دنیا کی سب سے بڑی مسجد اورمسلمانوں کے لئے سب مقدس ترین مقام ہے جبکہ مسجد نبوی سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں قائم اسلام کا دوسرا مقدس ترین مقام ہونے کے ساتھ دنیا کی دوسری بڑی مسجد بھی ہے۔

ان دونوں مساجد کی تعمیری حسن دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ اسی لئے آج یہاں پر دنیا بھر کی چند پرکشش اور خوبصورت مساجد کا بارے میں بتایا جارہا ہے جسے آپ ضرور پسند کریں گے۔

میولانا مسجد

Advertisement

نیدر لینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں واقع یہ خوبصورت مسجد اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہے اس مسجد کی تعمیر سال 2001 میں کی گئی تھی- یہ مسجد فن تعمیر کا ایک بہترین شاہکار ہے یہ اس حد تک خوبصورت ہے کہ سال 2006 میں ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں شہر کی سب سے پرکشش عمارت کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔

حسن البولکیاہ مسجد

برونائی میں واقع یہ مسجد نویں نمبر پر موجود ہے اس مسجد کا مکمل نام جامع عصر حسن البولکیاہ ہے، یہ مسجد 1992 میں اس وقت  تعمیرکی گئی جب برونائی کے سلطان کی حکومت کو 25 سال کا عرصہ مکمل ہورہا تھا- مسجد جامع عصر حسن البولکیاہ کو برونائی کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

شاہ عالم مسجد

Advertisement

شاہ عالم کے نام سے مشہور یہ پرکشش مسجد ملائیشیا کے شہر کولالمپور (Kuala Lumpur) میں واقع ہے اور یہ اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے-یہ مسجد ملائیشیا کی سب سے بڑی مسجد ہونے کے ساتھ نہایت خوبصورت شاہکار بھی ہے۔ شاہ عالم مسجد کی تعمیر کا آغاز 1982 میں کیا گیا جبکہ یہ 6 سال کا طویل عرصے میں تیار ہوئی۔

محمد علی مسجد

 یہ مسجد مصر کے شہر قاہرہ میں واقع ہے اور اپنے فن تعمیر کے لحاظ سے ساتویں نمبر پر ہے۔ اس مسجد کو قاہرہ میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے یہی وجہ کہ اس شہر میں آنے والے سیاح سب سے پہلے اسی مسجد کی جانب رخ کرتے اوردیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں- اس مسجد کی تعمیر 1830 سے لے کر 1848 کے درمیان کی گئی۔

استقلال جامع مسجد

Advertisement

یہ خوبصورت مسجد انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں واقع ہے جسے چھٹا نمبر دیا گیاہے۔ اس پرکشش مسجد کے حیرت انگیز طورپر 7 داخلی دروازے ہیں اور ہر دروازے کا نام ﷲ تعالیٰ کے نام پر رکھا گیا ہے- اس مسجد کو 22 فروری 1978 میں عوام کے لئے کھولا گیا- جبکہ اس خوبصورت مسجد کی تعمیر میں 17 سال کا عرصہ لگا۔

ملائکہ اسٹریٹس مسجد

موجود یہ خوبصورت اور دلکش مسجد ملائیشیا کے ایک مصنوعی جزیرے ملاکا (Malacca) پر تعمیر کی گئی ہے- یہ فن تعمیر کا حسین شاہکار ہے جس میں روشنی کے لئے استعمال کئے جانے والے رنگوں نے اس کے حسن کو مزید بڑھا دیا ہے جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پانی کی سطح بلند ہوگی  یہ مسجد لہروں پر بہنا شروع ہوجائے گی- اس مسجد کا افتتاح 24 نومبر 2006 کو کیا گیا-

قل شریف مسجد

Advertisement

روس کے شہر قازان میں واقع یہ خوبصورت مسجد اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے – اپنی پرکشش تعمیرکی بناپریہ ایک عمدہ شاہکار ہے ابتدا میں اسے روس کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا- یہ مسجد 16ویں صدی میں تعمیر کی گئی۔ واضح رہے کہ  اس مسجد کی تعمیرمیں متعدد ممالک نے اپنا کردار ادا کیا  جن میں سر فہرست سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہیں۔

الرفاعی مسجد

دنیا کی خوبصورت مساجد کی فہرست میں تیسرا نمبر مصر میں واقع الرفاعی مسجد کا ہے- یہ پرکشش مسجد مصر کے شہر قاہرہ میں واقع ہے جہاں تک اس کی تعمیرکی بات ہے تواس مسجد کو دو مرحلوں میں تعمیرکیا گیا- مسجد کی تعمیرات کا کام 1912 سے لے کر 1969 کے درمیان کیا گیا۔

عظیم مسجد

Advertisement

خوبصورت مساجد کی اس فہرست میں دوسرا نمبر شام کے شہر (Aleppo) میں واقع اس مسجد کا ہے اس شہر کی سب سے بڑی اور قدیم ترین مسجد ہے- اس مسجد کی تعمیر 8ویں صدی میں کی گئی٬ تاہم مسجد کی حالیہ عمارت کی تعمیر 11ویں سے 14 ویں صدی کے درمیان میں ہوئی۔

گرینڈ جامع مسجد

گرینڈ جامع مسجد کو پاکستان کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور ساتھ ہی یہ دنیا کی ساتویں بڑی مسجد بھی ہے- یہ مسجد اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہے- لاہور کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں تعمیر کی جانے والی اس مسجد میں بیک وقت 70 ہزار نمازیوں کی نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے اور 25 ہزار نمازیوں کی اندرونی احاطے میں گنجائش ہے- 165 فٹ بلند، 4 میناروں کے ساتھ ایک عظیم الشان گنبد اور 20 چھوٹے گنبدوں پر مشتمل یہ مسجد پاکستانی ثقافت اور اسلامی آرکیٹیکچر کا منفرد نمونہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر