Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

Now Reading:

مراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
مراد سعید

مراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے استعفیٰ اسپیکرقومی اسمبلی کوبھجوا دیا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ جن کی حرصِ زر، ہوس اقتدار نے میری قوم کو بھکاری بنایا، جن کی غلامانہ ذہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ بنایا، میرے لوگوں کو پناہ گزین، میری ماں کوزندہ درگورکردیا، میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ ابسولوٹلی ناٹ۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ فقط میرانہیں میرے ملک کے 22 کروڑعوام کا بھی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ قومی اسمبلی آج پاکستان کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی اور اس کےلیے متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف مضبوط امیدوار ہیں ان کا مقابلہ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی سے ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئر کے رکن ایاز صادق کی صدارت میں دو بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا ہوگا۔ قوائد32 اور33کے تحت اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں ڈویژن یعنی تقسیم کی بنیاد پر ووٹنگ کا عمل ہوگا۔اس طریقہ کار کے تحت قومی اسمبلی میں دو لابیز کو ووٹنگ کے لیے مخصوص کیا جائے گا۔

اراکین اپنے اپنے امیدوار کے حق میں ووٹنگ کی غرض سے ان دونوں مختلف لابیوں میں جائیں گے جہاں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا عملہ ارکان کے ناموں کا اندراج کرے گا۔

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کی جائے گی جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کا نام اور حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد کا اعلان کیا جائے گا۔

جو ممبر سب سے زیادہ ووٹ لے گا وہی قائد ایوان اور ملک کا نیا وزیراعظم کہلائے گا۔ نومنتخب وزیر اعظم ایوان صدر جاکر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں۔

Advertisement

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
نادرا نے ’آل ان ون‘ نامی جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی
صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر