Advertisement
Advertisement
Advertisement

دھمکی آمیز مراسلے کا معاملہ، عمران خان کا صدرِ مملکت کو خط لکھنے کا فیصلہ

Now Reading:

دھمکی آمیز مراسلے کا معاملہ، عمران خان کا صدرِ مملکت کو خط لکھنے کا فیصلہ
دھمکی آمیز مراسلے کا معاملہ

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے معاملے پر صدر مملکت کے نام خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکی دھمکیوں پر محیط پاکستانی سفیر کے مراسلے کے مندرجات کی عدالتی کمیشن سے تحقیقات کے  معاملے پر عمران خان چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی خط لکھیں گے۔

خط میں دونوں اہم ریاستی شخصیات سے امریکہ سے پاکستانی سفیر کے مراسلے اور اسکے مندرجات کی روشنی میں اب تک کی کارروائی کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

اس حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ باضابطہ ملاقات میں ہمارے سفیر کو دی جانے والی دھمکی شرمناک اور سفارتی آداب کے یکسر منافی ہے، مہذب دنیا میں ایسے تکبرانہ طرزِ عمل اور سفارتی بداخلاقی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قوم کی آزادی و خود مختاری کا تحفظ حکومت کے دفاع و حصول سے بالاتر فریضہ ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مقامی غداروں نے قوم کو سامراج کے چنگل میں جکڑنے کی قیمت حکومت کی صورت میں وصول کی ہے۔

 سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام بیرونی سازش کی شکل میں پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت پر بے حد رنجیدہ اور ناراض ہیں اور عوامی ردعمِل کی شدت کے پیشِ نظر حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان زیادہ دیر تک روکنا ممکن نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کو بیرونی سازش قرار دیا ہے۔

اس ضمن میں پی ٹی آئی چیئرمین نے بتایا ہے کہ ان کی حکومت کے خلاف انہیں امریکہ کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے ۔

دوسری جانب امریکی سفارتخانے نے عمران خان کے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے بےبنیاد قرار دے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر