Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی تصدیق کا سلسلہ شروع

Now Reading:

تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی تصدیق کا سلسلہ شروع
بجلی پیداوار، ترسیل و تقسیم ترمیمی بل 2021 آئندہ اجلاس تک موخر

بجلی پیداوار، ترسیل و تقسیم ترمیمی بل 2021 آئندہ اجلاس تک موخر

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں سے دیئے جانے والے استعفوں کی تصدیق کا آغاز ایک بار پھر کردیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے حکم پر استعفوں کی دوبارہ تصدیق شروع کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں پر ان کے دستخطوں کی تصدیق کی جارہی ہے جس میں بعض اراکین کے استعفوں پر دستخط اور رول آف سائن پر دستخط مختلف نکلے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک چھ اراکین کے دستخط ان کے اصل دستخط سے مختلف ہیں اور ایسے اراکین کو بلا کر دستخطوں کی تصدیق کی جائیگی۔

دوسرے مرحلے میں ہر رکن کو اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر اپنے استعفے کی تصدیق کرنی ہوگی ۔

Advertisement

خیال رہے کہ ذاتی طور پر تصدیق کے لیے بلانے کا عمل عید کے بعد شروع ہوگا جس دوران سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا جائیگا۔

ذرائع نے بتایا کہ جو رکن اسپیکر کے سامنے پیش کر رضاکارانہ طور پر استعفے کی تصدیق نہیں کرے گا اس کا استعفیٰ قبول نہیں کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ نومنتخب اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں پر دوبارہ کارروائی کی رولنگ دی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان میرے سامنے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں دوبارہ اپنے استعفے پیش کریں جن پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اپوزیشن رونا دھونا چھوڑے اور عوامی مسائل پر بات کرے، بلاول بھٹو
مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے 5 سالہ پلان کا شیڈول طلب کرلیا
عمر ایوب نے پراپرٹی لیکس پر اہم سوال اٹھا دیا
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بُری خبر
پاکستان کا فتح دوم گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
وفاقی حکومت کا تعلیمی شعبے کو ہموار کرنے کے لیے ایک اہم اقدام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر