Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا مقصد تمام بچوں کو اسکولوں تک رسائی کی سہولیات فراہم کرنا ہے، رانا تنویر حسین

Now Reading:

حکومت کا مقصد تمام بچوں کو اسکولوں تک رسائی کی سہولیات فراہم کرنا ہے، رانا تنویر حسین
رانا تنویر حسین

رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد تمام بچوں کو اسکولوں تک رسائی کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین سے آج ورلڈ بینک اور ایف سی ڈی او کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر وزیر کو عالمی بینک کی نمائندہ ملیحہ حیدر نے عالمی بنک کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جن کا مقصد طلباء کی بنیادی تعلیم کو بڑھانا ہے جو کوویڈ کے مرض سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ وزیر کو ورلڈ بینک کے ایکسلریٹر پروگرام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

رانا تنویر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ پاکستان کا شمار ان دس ممالک میں ہوتا ہے جہاں ورلڈ بینک نے ایکسلریٹر پروگرام شروع کیا ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس پروگرام کے پارٹنرز میں ایف سی ڈی او، یونیسکو، یونیسیف، یو ایس ایڈ، اور ڈبلیو بی جی شامل ہیں جنہوں نے جامع منصوبہ بندی اور وسائل کے انتظام کو فعال کیا ہے۔

Advertisement

وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ روانڈا اس پروگرام کی ایک کامیاب مثال ہے،ہمیں کامیاب مثالوں سے سبق سیکھنا چاہیے تاکہ ہم پاکستان میں بھی بہترین طریقوں کی نقل کر سکیں۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے کام کو سراہا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ آج ہم جن اہم مسائل کا سامنا کر رہے ہیں ان میں اسکول سے باہر بچے اور کوویڈ 19 کی وجہ سے بنیادی تعلیم کی فراہمی شامل ہے۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے یہ بھی کہا کہ آج پاکستان کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے یہ ایک ہے، اس بحران پر قومی ردعمل کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد پاکستان کے تمام بچوں کو سکولوں تک رسائی اور متعلقہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ اس پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے آئی سی ٹی کو باقی پاکستان کے لیے ایک ماڈل بنایا جانا چاہیے، ہمیں بحیثیت قوم تعلیم کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنے کے لیے مثبت ثقافتی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے وفد کو یقین دلایا کہ وزارت اس کی کامیابی کی لیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات
این اے 148 ضمنی انتخابات: عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر