Advertisement
Advertisement
Advertisement

نکاح سے مکرنے والی بیوی سے جنسی زیادتی کا ملزم جھوٹے مقدمے سے بری

Now Reading:

نکاح سے مکرنے والی بیوی سے جنسی زیادتی کا ملزم جھوٹے مقدمے سے بری

سیشن عدالت لاہور میں اپنی نوعیت کا منفرد ملزم زیادتی کے جھوٹے مقدمے سے بری کر دیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد نے ملزم عابد حسین کو بری کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

ملزم عابد حسین کی طرف سے فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف اس کی بیوی سونیا بی بی نے نکاح سے مکر کر زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا۔

ملزم کے وکیل کے مطابق خاتون سونیا بی بی نے شریعت اور قانون کے مطابق ملزم عابد حسین سے شادی کی جس سے ایک بیٹی معصومہ بھی پیدا ہوئی، بیٹی کی پیدائش کے چند ماہ بعد خاتون کی اپنے آشنا کے ساتھ دوستی ہو گئی، خاتون سونیا بی بی نے  آشنا کے کہنے پر اپنے شوہر عابد حسین کے خلاف اغواء اور زنا کا مقدمہ درج کرا دیا۔

فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے مزید نشاندہی کی کہ خاتون کا نام گلناز بی بی تھا مگر اس نے نام بدل کر مقدمہ درج کرایا، آشنا کی خاطر شوہر کو پھنسانے کے لیے خاتون اپنا شناختی کارڈ نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بار بار نام بدلتی رہی، مقدمہ درج کراتے وقت خاتون نکاح سے مکر کر اپنی بیٹی کے بھی ناجائز  ہونے کا دعویٰ کرتی رہی۔

ملزم کے وکیل فیصل باجوہ نے خاتون کے اصل نکاح نامے پر انگوٹھوں کے نشانات کا موازنہ کرانے کے لیے درخواست دی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت کے حکم پر خاتون کے نکاح نامے پر دستخطوں کا موازنہ کرایا گیا۔

Advertisement

فرانزک رپورٹ نے عدالت میں خاتون کے جھوٹ کی کہانی بے نقاب کر دی۔

فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بیوی نے شوہر پر اس لیے مقدمہ درج کرایا، کیونکہ شوہر نے بیوی کو آشنا کے ساتھ دیکھ لیا تھا، شوہر کو جیل بھجوا کر خاتون نکاح میں ہونے کے باوجود اپنے آشنا کے ساتھ رہتی رہی۔

مدعیہ اور پراسیکیوشن کی طرف سے ملزم کو بری کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے سزا دینے کی استدعا کی گئی، جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ مقدمہ معاشرے میں پھیلی بے راہ روی کی بدترین مثال ہے، خاتون نے مذموم مقاصد کے لیے میاں بیوی جیسے پاک اور مقدس رشتے کو بدنام کیا، خاتون نے اپنی ہی پیدا کردہ بیٹی کو بھی ناجائز اولاد ثابت کرنے کی کوشش کی، شواہد کے مطابق خاتون اغواء ہوئی، نہ ہی اس کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی، وہ ملزم کی بیوی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ خاتون اگر علیحدگی چاہتی تھی تو وہ فیملی عدالت سے رجوع کر سکتی تھی، مدعیہ کے پاس شوہر سے علیحدگی کا آج بھی قانونی راستہ موجود ہے۔

عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد ملزم عابد حسین کو بری کرنے کا حکم دے دیا، عابد حسین جون 2019 سے زیادتی کے جھوٹ مقدمے میں قید تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو 85 ملزمان کے فیصلے سنانے کی اجازت دیدی
عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 240 ملین ڈالر فنانسنگ کی منظوری
لاہور میں پہلا سیف سٹی پراجیکٹ ہواوے کے اشتراک سے قائم ہوا، مریم نواز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 15 ہزار کی سطح عبور کرگیا
شہر قائد میں سرد سائبرین ہوائیں چل پڑی، چیف میٹرولوجسٹ
شام میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر