Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک نے امریکی صارفین کا ڈیٹا اوریکل پر منتقل کردیا

Now Reading:

ٹک ٹاک نے امریکی صارفین کا ڈیٹا اوریکل پر منتقل کردیا
ٹک ٹاک نے امریکی صارفین کا ڈیٹا اوریکل پر منتقل کردیا

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے امریکی استعمال کنندگان کی معلومات محفوظ بنانے کے لیے ان کا سارا ڈیٹا اوریکل کے سرورزپرمنتقل کردیاہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرزکے مطابق امریکا کی قومی سلامتی کے ایک پینل نے ٹک ٹاک کے امریکی صارفین کے ڈیٹا کوامریکی حدود میں ہی موجود ڈیٹا سینٹرمیں محفوظ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ویڈیوشیئرنگ ایپ کی ڈیویلپرکمپنی بائٹ ڈانس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے ڈیٹا انٹیگریشن پرامریکی تحفظات کو دورکرتے ہوئے ایپ استعمال کرنے والے امریکی صارفین کا ڈیٹا اوریکل سرورزپرمنتقل کردیا ہے۔ اس سے قبل تمام صارفین کی معلومات کو ٹک ٹاک اپنے ڈیٹا سینٹرزمیں محفوظ کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دوسال قبل امریکی نیشنل سیکیورٹی پینل نے بائٹ ڈانس کو سلامتی خدشات پرامریکی صارفین کا ڈیٹا ملکی حدود میں قائم ڈیٹا سینٹرمیں ہی رکھنے کے احکامات دیے تھے۔ کیوں کہ امریکا کوخدشات لاحق تھے کہ کمیونسٹ چینی حکومت اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔ تاہم، ان ہدایات پرعمل درآمد میں تقریبا دوسال کا عرصہ لگ گیا۔

امریکا میں ایپلی کیشن ڈیولپرزکی جانب سے استعمال کنندگان کے نجی ڈیٹا کی اسکروٹنی میں اضافہ کردیا گیا ہے، خاص طورپرامریکی افواج اورانٹیلی جنس سروس کے اہل کاروں کے ڈیٹا کے حوالے سے امریکا کو سخت تحفظات ہیں۔

Advertisement

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کافی سخت ہدایات جاری کی تھیں۔ ٹک ٹاک کی جانب سے ڈیٹا کو اوریکل پرمنتقل کرنے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے جب کہ وزارت خزانہ نے اس پر کسی بھی تبصرے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک  دنیا کی مقبول ترین ایپ میں سے ایک ہے اور نئے سال کی پہلی سہہ ماہی میں مقبولیت میں ٹک ٹاک  نے انسٹا گرام، اسنیپ چیٹ اور اس زمرے کی دیگر ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

مارکیٹ انٹیلی جنس فرم سینسرٹاورکی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک دنیا بھرمیں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشن بن گئی ہے۔

ٹک ٹاک کونئے سال کے ابتدائی تین ماہ میں  175 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا، تاہم بھارت میں اس درجے میں انسٹا گرام ٹاپ پررہی۔ جس کی اہم وجہ بھارت میں ٹک ٹاک پرعائد پابندی ہے۔

تین ماہ میں صرف ایپل اسٹورپرہی اس ایپ کو 7 کروڑ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔ یہ ایشیا میں ایک سہہ ماہی میں ہونے والا گیارہ فیصد اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کو پیچھے چھوڑ دیا

Advertisement

ٹک ٹاک کی خالق کمپنی بائٹ ڈانس کی ہی ایک اور ویڈیوایڈیٹنگ ایپلی کیشن کیپ کٹ بھی گزشتہ سہ ماہی میں 3 کروڑ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کی گئی۔ یہ گزشتہ پانچ کوارٹرزسے ایپ اسٹورزپرٹاپ ٹین میں ہے۔

رپورٹ کے اعداد وشمارسے ظاہر ہوتا ہے کہ اینڈروئیڈ اورآئی او ایس ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے والے ممالک میں بھارت سرفہرست رہا۔

عالمی گروتھ کے ساتھ ٹک ٹاک امریکا اوریورپ میں ایپل اورگوگل پلے اسٹورپرسب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے ایپ کے طورپرظاہرہوئی۔

تاہم انسٹا گرام اورفیس بک نے ٹک ٹاک سے مقابلے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوسرے اور تیسرے نمبرپربراجمان رہیں۔

مزید پڑھیں: اسمارٹ فون صارفین نے ایک سال میں 133 ارب ڈالر خرچ کردیے

گزشتہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں ٹک ٹاک اور یوٹیوب ٹاپ 2 ایپس میں شامل تھیں، تاہم گزشتہ نو سہہ ماہی میں ٹک ٹاک نے ہرایک میں ایک کروڑ ڈاؤن لوڈز کا ہندسہ عبور کیا۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپ میں ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔ تاہم واٹس ایپ ڈاؤن لوڈزکے حساب سے ٹک ٹاک کے بعد دوسرے نمبرپررہی۔

ٹک ٹاک گزشتہ سال بھی دونوں ایپ اسٹورپرنان گیمنگ ایپس میں سب سے زیادہ ریونیو پیدا کرنے والی ایپلی کیشنز میں سرفہرست تھی۔

2021 میں ٹک ٹاک کو مجموعی طورپردونوں ایپ اسٹورزپر745 اعشاریہ 90 ملین بارڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

دنیا کے بیش ترممالک میں پابندیوں کے باوجود تک ٹاک گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں 3 ارب ڈاؤن لوڈ رکھنے والی پہلی نان فییس بک اور نان گیمنگ ایپلی کیشن بن چکی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر