Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک نے مزید انوکھےفیچر متعارف کرادیے

Now Reading:

ٹک ٹاک نے مزید انوکھےفیچر متعارف کرادیے
کورونا لاک ڈاؤن میں اس ایپلی کیشن کی مقبولیت میں بے تحاشا اضافہ ہوا اور دنیا بھر میں اس کے فعال صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم کو مزید پُرکشش بنانے کے لیے مزید فیچر شامل کردیے ہیں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے الگورتھم میں تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ جس کی بدولت تخلیق کار 1080 پکسلز کی ہائی ریزولیشن ویڈیوزاپ لوڈ کرسکیں گے۔ جب کہ ویڈیوز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیےمزید ایڈیٹنگ ٹولز بھی شامل کیے جائیں گے۔

اس ٹول کے لیے ٹک ٹاکر کو پبلشنگ پیج سیکشن کے مور آپشن میں جاکر اپ لوڈ HD سیٹنگ کو منتخب کرنا ہوگا۔

اس بابت ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم مجموعی طور پر اپنے پلیٹ فارم پر ویڈیوکے معیار کو بہتر بنانا چا رہے ہیں۔ جس کے لیے ویژیول Enhancement کے نام سے ایک نئے بٹن کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

اس بٹن کی بدولت ایک ہی ایپلی کیشن میں استعمال کنندگان کو ویڈیو کے ایکسپوژر، روشنی میں کمی بیشی اور کلر کریکشن اسپیکٹس جیسے ٹولز مل سکیں گے۔

Advertisement

ان ٹولز کےلیے تخلیق کاروں کو ویڈیو بنانے یا اپ لوڈ کرنے کے بعد رائٹ پینل پر Enhance بٹن پر ٹیپ کرنا ہوگا، اگر استعمال کنندہ کو ویڈیو میں تبدیلی پسند نہ آئے تو وہ اسی بٹن کو دوبارہ ٹیپ کرکے Undo کر سکتے ہیں۔

گرین اسکرین ایفیکٹس فیچرکو Giphy  سےمربوط کیا گیا ہے۔ جس سے GIF فائل کو لائبریری سے ویڈیو بیک گراؤنڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ٹک ٹاک میں مزید صوتی تاثرات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ جوکہ موسیقی اور جانوروں کی آوازوں پر مشتمل ہیں۔

ٹک ٹاکر اس فیچر کی بدولت اپنی یا کسی اور آواز کو بلی کی میاؤں یا بانسری کی لے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کو ایڈیٹنگ پیچ پر ’ وائس ایفیکٹ ‘ بٹن پر ٹیپ کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر