Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل پی جی کی قیمت میں ایک دن میں دوسری بار اضافہ

Now Reading:

ایل پی جی کی قیمت میں ایک دن میں دوسری بار اضافہ
ایل پی جی

ایل پی جی

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپر ٹیکس کی آڑ میں 24 گھنٹوں کے دوران فی کلو ایل پی جی کی قیمت مزید 10روپے کا اضافہ کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے فی ٹن ایل پی جی پر سپر ٹیکس عائد ہونے کو جواز بناکر بے لگام مافیا نے عیدالاضحیٰ کے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کردی۔

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار 10 روپے کا اضافہ کردیا جس سے ایک دن کے دوران ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں یکدم 20 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپر ٹیکس کی آڑ میں مزید قیمتیں بڑھانے کے لیے گھٹ جوڑ کر لیا ہے اور ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2022 سے انٹر نیشنل مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے لیکن مقامی سطح پر قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں ، ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے فی کلو اضافہ بلاجواز ہے۔

عرفان کھوکر نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام کیا جائے جب کہ وزیراعظم اور چیئرمین اوگرا مافیا کے خلاف فوری نوٹس لیں۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 24 گھںٹوں کےدوران 20 روپے اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر 220 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھریلوں سیلنڈر کی قیمت 106روپے فی کلو کے اضافے سے 2581 روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت 408روپے فی کلو کے اضافے سے  9988 روپے ہوگئی جب کہ گلگت بلتستان میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 270 روپے تک پہنچ گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کی شرط، تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑی خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی
سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد گھر میں سولر سسٹم کتنے روپے میں لگ سکتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر