Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تربوز کے بیجوں میں ‘حُسن’ اور ‘صحت’ دونوں کا راز

Now Reading:

تربوز کے بیجوں میں ‘حُسن’ اور ‘صحت’ دونوں کا راز

کیا آپ جانتے ہیں کہ تربوز کے ساتھ اس کے بیجوں کا تیل بھی صحت کے لئے کتنا مفید ہے۔

درحقیقت تربوز کے بیجوں کے تیل میں وٹامن اے، بی، ای، آئرن، میگنیشیم، کاپر اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

اس کے ساتھ اس میں غیر سیر شدہ فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں، جو جلد کو ہائیڈریٹ کرکے اسے چمکدار اورجوان رکھتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں تربوز کے بیجوں کا تیل کس طرح آپ کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

1۔ بالوں کے لیے بہترین

Advertisement

تربوز کے بیج لینولک اوراولیک ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں، جو بالوں کے لیے بہترین ہیں۔

تربوز کے بیجوں کا تیل ایک فوری جذب نہ ہونے والا کم چکنائی والا تیل ہے جو بالوں کو چپچپا نہیں کرتا اور اسے اندر سے پرورش دیتا ہے۔

تربوز کے بیجوں کے تیل سے سر کی مالش کرنے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں، ساتھ ہی بال نرم اور چمکدار بھی ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ تربوز کے بیجوں کے تیل سے بالوں میں خشکی کا مسئلہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔

2۔ ہر قسم کی جلد کے لئے بہترین

تربوز کے بیجوں کے تیل کی خاصیت یہ ہے کہ یہ جلد کی تمام اقسام کے لیے فائدہ مند ہے۔

Advertisement

اگر آپ کی جلد آئلی یا چکنی ہو تو بھی آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ تیل غیر چکنائی والا اور آسانی سے جذب ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے جلد چکنی نہیں ہوتی۔

اس کے ساتھ یہ خشک جلد والوں کے لیے بھی اتنا ہی فائدہ مند ہے۔ کیونکہ اس میں موجود معدنیات آپ کی جلد کو اندر سے توانائی اور نمی بخشتے ہیں۔

3۔ مہاسوں سے جان چھڑائے

تربوز کے بیجوں کا تیل مہاسوں کو دور کرنے میں بہت موثر ہے۔

گرمی کے موسم میں دھوپ، مٹی اور آلودگی کی وجہ سے اکثر جلد پر ایکنی نکل آتے ہیں۔ ایکنی کا یہ مسئلہ جلد میں لینولک ایسڈ کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

تربوز کے بیج لینولک ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس لیے تربوزکے بیج کا تیل جلد پر لگانے سے جلد میں لینولک ایسڈ کی مقدارزیادہ ہو جاتی ہے جو کہ ایکنی اور مہاسوں کے مسئلے کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ تربوز کا تیل جلد سے اضافی چکنائی کو بھی دور کرتا ہے جو کہ جلد کے مسائل کی ایک بڑی وجہ ہے۔

4۔ جلد کو جوانی بخشے

عمر کے ساتھ جلد پر فائن لائنز اور جھریاں نمودار ہوتی ہیں۔ تربوزکے بیج کا تیل ان مسائل کو دور کرنے میں بھی فائدہ مند ہے۔

درحقیقت تربوز کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں، جو جلد کو ہائیڈریٹ کرتی ہیں۔

تربوز کے بیجوں میں موجود اولیک اور لینولک ایسڈز بڑھاپے کی علامات کو کم کرنے میں کارآمد ہیں۔

اس کے علاوہ اس میں وٹامن ای بھی ہوتا ہے جو جلد کوفری ریڈیکل نقصان سے بچاتا ہے۔

Advertisement

اگر تربوز کے تیل سے چہرے کی مالش کی جائے تو یہ جلد کو ٹائٹ کرتا ہے اور جلد کو جوان اور خوبصورت بناتا ہے۔

استعمال کا طریقہ

تربوز کا تیل بالوں اور جلد کے لیے مختلف طریقوں سے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے لیے پہلے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں اور اس میں ضروری تیل ملا کر جلد پر مساج کریں۔

یہ جلد کو ٹائٹ اور جوان بنانے کے ساتھ ساتھ چہرے کو نکھار بھی دیتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بالوں کو چمکدار اور ملائم بنانے کے لیے تربوز کے بیجوں کے تیل سے سر کی جلد کی مالش کرنی چاہیے۔

اس کے علاوہ پروٹین اور وٹامن ای کی وافر مقدارموجود ہونے کی وجہ سے بالوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ خشکی کے مسئلے کو بھی ختم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر