Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر وفاق اور دیگرکونوٹس

Now Reading:

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر وفاق اور دیگرکونوٹس
LHC

شادی کی عمر 18 برس کرنے کے 95 برس پرانے قانون میں ترمیم کا حکم

عدالت نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پرالیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف وفاق اور دیگرکونوٹس جاری کر دیے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 20 جون کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان زینبِ عمیر کی درخواست پر سماعت کی۔

زینب عمیر نے الیکشن کمیشن اور ممبران الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کو فریق بناتے ہوئے آئینی درخواست دائر کی جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 2 جون کے فیصلے میں آئین کے آرٹیکل 224/6 106 الیکشن ایکٹ اور رول 92 سے رولز کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ دیا وہ اختیارات سے تجاوزاورغیر قانونی ہے۔  الیکشن کمیشن کے 2 جون کے فیصلہ میں آئین کے آرٹیکل 175 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ دیا یہ عدالت کے اختیارات میں مداخلت ہوتا ہے۔

زینب عمرنے درخواست میں یہ بھی کہا کہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بلوا کر بدنیتی کا اظہار کیا گیا ہے۔  حکومتی نمائندہ ہونے کے باعث لاء افسروں نے وہی موقف اختیار کیا جو کہ مسلم لیگ ن کا ہے۔ آئین کا آرٹیکل 224 (6) کے مطابق کوئی ممبرفوت ہونےکی صورت میں پارٹی لسٹ سے امیدوارکا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوتا ہے۔

اظہر صدیق وکیل درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ اس احکامات کو منسوخ کرکے 5 مختص نشستوں پر کینیڈیٹ کے نوٹیفکیشن کا حکم دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر