Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاغذات میں نالے صاف ہیں مگر حقیقت کل سب نے دیکھ لی، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

کاغذات میں نالے صاف ہیں مگر حقیقت کل سب نے دیکھ لی، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کاغذات میں نالے صاف ہیں مگر حقیقت کل سب نے دیکھ لی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات 20 منٹ بارش ہوئی ہے جس میں حکومت کی کارکردگی سامنے آگئی ہے، جہاں جہاں کارپیٹنگ کی گئی وہاں روڈ کی حالت دیکھنے لائق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاغذات میں نالے صاف ہیں مگر حقیقت کل سب نے دیکھ لی، شاہراہِ فیصل پر کروڑوں روپے لگا دیے مگر پانی کی نکاسی کا نظام ٹھیک نہیں ہو سکا، 14 سال میں پیپلز پارٹی نے کوئی ایک بڑا پروجیکٹ کراچی کے لیے نہیں بنایا، ناجائز طریقے سے کراچی کے عوام پر مسلط ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ناجائز بھرتیاں کی جا رہی ہیں، پہلے اندرون سندھ سے کراچی ٹرانسفر کرتے ہیں پھر اندرون سندھ میں نئی بھرتیاں کر لیتے ہیں، ہمارے ٹیکس کے پیسوں کو بھرتیوں پر لگا کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی جاتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اس وقت پی پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کورٹ میں بیٹھی ہیں کہ بلدیاتی انتخابات نہ کروائے جائیں، الیکشن کمیشن یرغمال ہے، آر اوز سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے ہیں، اپنی مرضی کے نتائج کے لیے جیالوں کو آر او لگایا جا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹیں دو طرح کی چل رہی ہیں، یہ چاہتے ہیں بس انتخابات نہ کرانے پڑیں، انہیں معلوم ہے کہ جب لوگوں کے پاس جائیں گے تو عوام کے سوالوں کے جوابات کیسے دیں گے، عوام کو سب مل کر دھوکہ دیتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بتائیں عوام کے لیے کیا کام کیا ہے؟ زرا سی بارش ہوتی ہے اور بجلی بند کر دی جاتی ہے، کے الیکٹرک کے ساتھ لوٹ مار میں سب شریک ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے، کراچی کے عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا مئیر لائیں، ہم نے پہلے بھی کراچی کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کٹی پہاڑی اور ناظم آباد میں نعمت اللہ خان نے دامن کہو پروجیکٹ شروع کیا تھا ایم کیو ایم نے روک دیا، بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، بلدیاتی انتخابات پر التواء قابل قبول نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عدالت سوال کرے کہ 14 سال میں کچھ نہیں کیا تو اب کون سی ترقیاتی اسکیمیں شروع کر رہے ہیں، 50 کروڑ روپے فی ایم پی اے پکڑو اور کراچی کا مینڈیٹ بیچو، بتایا جائے کہ نالے کیوں نہیں صاف کیے گئے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں التواء کے لیے جماعت اسلامی کے ایم پی اے کا نام غلط استعمال کیا جا رہا ہے، ہمارا موقف ہے کہ  بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نادرا نے ’آل ان ون‘ نامی جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی
صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر