Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عادل رشید اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج کے لیے روانہ

Now Reading:

عادل رشید اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج کے لیے روانہ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنرعادل رشید اہلیہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی)  اور یارکشائر نے لیگ اسپنر کو مکہ جانے کے لیے چھٹی دے دی ہے۔

عادل رشید بھارت کے خلاف انگلینڈ کی وائٹ بال سیریز اور یارکشائر کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آخری مراحل میں   ٹیم کے ہمراہ نہیں ہوں گے۔

لیگ اسپنر نے اس سال کے شروع میں فیصلہ کیا تھا کہ وہ حج کرنے کے لیے اپنی زندگی میں صحیح وقت نکالیں گے،وہ مکہ  کے لیے روانہ ہوگئے ہیں اور توقع ہے کہ جولائی کے وسط میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی وائٹ بال سیریز سے پہلے ان کی واپسی ہوگی۔

نیدرلینڈز کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد عادل رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں بہت پہلے سے سوچ رہا تھا کہ میں جاؤں گا لیکن مجھے وقت کے ساتھ یہ بہت مشکل لگ رہا تھا لیکن اس سال مجھے محسوس ہوا کہ میں یہ کروں گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں نے ای سی بی اور یارکشائر سے اس کے بارے میں بات کی اور انہوں نے کہا کہ ہاں، آپ وہ کریں جو آپ کو کرنا ہے ۔

عادل رشید نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا لمحہ ہے، ہر عقیدے کی اپنی الگ الگ چیز ہے لیکن مسلمان ہونے کے ناطے یہ سب سے بڑی چیزوں میں سے ایک ہےیہ میرا ایمان  ہے،میں جانتا تھا کہ مجھے ایسا کرنے کی ضرورت ہےمیں جوان،مضبوط اور صحت مند ہوں یہ وہ چیز ہے جس کا میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا ہے کہ میں کروں گا۔

عادل راشد کی غیر موجودگی میں امکان ہے کہ میٹ پارکنسن کو بھارت کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں کھیلنے کا موقع ملے گا،جب انہوں نے اس ماہ کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیک لیچ کے متبادل کے طور پر اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 3،3 میچوں کی ٹٰ ٹوئنٹی  اور ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی جس کا آغاز 3 جولائی سے ہوگا۔پہلا  ٹی ٹوئنٹی7 جولائی،دوسرا 9 جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 12 جولائی،دوسرا 14 جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 17 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر کو روانگی کا پروانہ مل گیا
ورلڈکپ سے قبل محمد عامر نے بڑا اعلان کردیا
محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
اذلان شاہ کپ: قومی ٹیم تیرہ سال بعد فائنل میں پہنچ گئی
دورہ انگلینڈ، قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر