Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ کا بیٹا شراب نوشی کرتے ہوئے ایک اور مشکل میں پھنس گیا

Now Reading:

شاہ رخ کا بیٹا شراب نوشی کرتے ہوئے ایک اور مشکل میں پھنس گیا

بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ایک اور مشکل میں پھنس گئے۔

 ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کو این سی بی نے کلین چٹ تو دے دی  لیکن اس کے باوجود ان کی تمام حرکات پر سب نے  نظریں جمالی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر آریان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کلب میں پارٹی کے دوران شراب پیتے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو کے منظر پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان کے بیٹے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

تنقید کرنے والوں کے ساتھ ساتھ کئی لوگ آریان کی حمایت میں بھی بول رہے ہیں۔

مخالفین کا کہنا ہے کہ آریان خان  پھر سے اپنی پرانی زندگی میں لوٹ آئے، مال اور دولت ہونے پر یہی ہوتا ہے۔ شاہ رخ کا بیٹا غیر ذمے دار ہے۔

Advertisement

دوسری جانب آریان کی حمایت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ بچے نہیں بلکہ بڑے ہوچکے ہیں اور اپنی زندگی جینے کا حق رکھتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہےکہ رواں سال مئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کیس میں چارج شیٹ دائر کی ، جس میں آریان خان کو منشیات رکھنے کے الزام میں کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

این سی بی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا جس میں این سی بی نے 14 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، تاہم اس میں آریان خان کا نام شامل نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ این سی بی کی جانب سے پیش کردہ چارج شیٹ میں لکھا ہے کہ اداکار شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان اور موہک جیسوال کے علاوہ تمام ملزمان کے قبصے سے منشیات برآمد ہوئی۔

سرکاری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی ٹی کی طرف سے کی گئی تحقیقات کی بنیاد پر 14 افراد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت شکایت درج کی جا رہی ہے۔ 6 دیگر افراد کے خلاف عدم ثبوت کی وجہ سے شکایت درج نہیں کی جا رہی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کروز شپ پر جاری پارٹی پر چھاپہ مارا کر 10 افراد کو گرفتار کیا تھا ، جن میں شاہ رخ خان کا بیٹا بھی شامل تھا۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کارروائی کے دوران کروز شپ سے منشیات بھی قبضے میں لی گئی تھی اور مقدمہ درج کر کے  تفتیش کی گئی ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ ابھی تک سپر اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کے اس کیس میں حراست میں لینے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام نے کئی روز تک پوچھ گچھ بھی کی۔

اس کیس میں تین لڑکیوں سمیت  دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی
بالی ووڈ اسٹار عمران خان کی بڑے پردے پر واپسی
دی لائن کنگ کے پریکوئل 'مفاسہ' کا پہلا ٹریلر جاری
میری کامیابی کوئی معمولی بات نہیں، تاپسی پنو کے کیریئر سے متعلق اہم انکشافات
جسٹن بیبر کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا
لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر