Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹوئٹر کا بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں کیس دائر

Now Reading:

ٹوئٹر کا بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں کیس دائر
ٹوئٹر کا بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں کیس دائر

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارمز ٹوئٹر اور بھارتی حکومت کے درمیان اختیارات کی جنگ ایک بار پھر چھڑ گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سوشل میڈیا جائنٹ ٹوئٹر نے ریاست کرناٹکا کی عدالت میں حکومت کی اس دھمکی کے خلاف درخواست دائر کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کمپنی (ٹوئٹر) نے بھارتی قوانین کے تحت مواد ہٹانے پرعمل درآمد نہیں کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹوئٹرکو گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے ایک خط جاری کیا گیا تھا جس میں حکومتی احکامات تسلیم کرتے ہوئے مبینہ طورپر قابل اعتراض مواد کو ہٹانے سے ناکامی پرسنگین نتائج بھگتنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق بھارت میں ٹوئٹر استعمال کنندگان کی تعداد 24 ملین سے زائد ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے حکومت مخالف درخواست دائر کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی وفاقی وزیر برائے مواصلات نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تمام غیر ملکی انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کو بھارتی قوانین پر عمل درآمد لازمی کرنا ہوگا۔

Advertisement

https://twitter.com/Rajeev_GoI/status/1544301122105401344?s=20&t=U4kaDQR9Q1kTyGKK-bLb9g

اس سارے معاملے سے آگاہ ذرایع نے بی بی سی کو بتایا کہ حکومت نے گزشتہ ماہ ٹوئٹرکو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پرمواد کو ہٹانے اور اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی حکومتی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

خط میں مزید کہا گیا تھا کہ بھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے تحت حکومت کو ایسا تمام آن لائن مواد کو بلاک کرنے کی اجازت ہے جس سے ریاست اورعوام کی سالمیت کو خطرات لاحق ہوں۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر نے ’دھمکیوں کی شدت‘ کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ قوانین پرعمل درآمد میں ناکامی پرمجرمانہ مقدمہ چل سکتا ہے۔

سوشل میڈیا جائنٹ کا کہنا ہے کہ یہ احکامات قاعدے کی رو سے ناقص ہیں اور ان میں سے زیادہ تر طاقت کے غلط استعمال اورعدم مساوات کی بنیاد پرہیں۔ بہت سارے کیسز میں ٹوئٹر اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور متعدد اکاؤنٹس ایسے ہیں جن میں آفیشل ہینڈلز اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے مواد پوسٹ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر اور حکم ران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان جنگ کافی عرصے سے جاری ہے۔ ماضی میں بھی حکام کی جانب سے سوشل میڈیا جائنٹ کو عوامی مفاد میں مواد ہٹانے اور اکاؤنٹس بلاک کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ ان میں ایسے اکاؤنٹ بھی شامل تھے جن میں گزشتہ سال کسانوں کی جانب سے ہونے والے بڑے احتجاج اور کورونا وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر حکومت پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

Advertisement

کسانوں کے احتجاجا کے دوران ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کی جانب سے قانونی نوٹس دیے جانے کے بعد تقریباً 250 اکاؤنٹس کو بلاک کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
گوگل نے انگلش بولنے یا سیکھنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
فیس بُک صارفین کے لئے برسوں پرانا فیچر ایک بار پھر بحال
اگر چاند غائب ہو جائے تو کیا ہوگا؟
ایپل کا اپنے نئے آئی پیڈ پرو میں بہترین اولیڈ اسکرین متعارف کرانے کا اعلان
انٹرنیٹ صارفین کو شام کے وقت انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مشکلات کیوں پیش آرہی ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر