Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارش میں بنائیں مزیدار پکوڑے اور موسم کا لطف دوبالا کریں

Now Reading:

بارش میں بنائیں مزیدار پکوڑے اور موسم کا لطف دوبالا کریں
پکوڑے

بارش کا موسم ہو اور مزیدار پکوڑے نہ بنیں ایسا ممکن نہیں، بارش کا موسم پکوڑوں کے بناء تو ادھورا سا لگتا ہے۔

برسات کے موسم میں ہر گھر میں پکوڑے بن رہے ہوتے ہیں کوئی آلو کے تو کوئی پالک کے تو کوئی اپنی مرضی کے ذائقے کے بناتا ہے لیکن بننا لازمی ہیں۔

آج ہم بھی آپ کو چند مختلف قسم کے مزیدار پکوڑوں کو بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

 آلو کے پکوڑے

 بارش میں آلو کے پکوڑے نہ ہوں تو موسم کا مزہ ہی نہیں آتا تو چلیں آج بنائیں ہمارے ساتھ آپ بھی آلو کے مزے دار پکوڑے۔

Advertisement

آلوؤں کو گول سلائسز میں کاٹ لیں اور نیم گرم پانی میں بھگو دیں۔

ساتھ ہی ایک پیالے میں لال مرچ پاؤڈر، کٹی ہوئی مرچ، نمک، کالی مرچ، بیسن، آدھی چمچ کورن فلاور ڈال کر اچھی طرح پانی کے ساتھ مکس کرکے پیسٹ بنالیں پھر کڑاہی میں تیل گرم کرلیں اور ایک کپڑے کی مدد سے آلوؤں سے پانی کو نچوڑ کر پیسٹ میں ڈپ کرلیں پھر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں لیجیئے تیار ہیں آپ کے مذیدار آلو کے پکوڑے اور ہری چٹنی کے ساتھ کھائیں ۔

 پالک کے پکوڑے

پالک کے پکوڑوں کا تو ذائقہ ہی الگ ہے ان کو بنانے کے لئے آپ پالک کو دھو کر باریک کاٹ لیں اور پھر بیسن، ایک چٹکی ہلدی، زیرہ، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، ایک چمچ بیکنگ پاؤڈر ڈال کر پانی سے مکس کرلیں۔

بھر انہیں آئل میں فرائی کرلیں لیجئیے پالک کے پکوڑے دسترخوان پر سجنے کے لئے تیار ہیں۔

Advertisement

شملہ مرچ کے پکوڑے

شملہ مرچ کو دھو کر بیچ میں سے دو حصے کرلیں ۔

ایک پیالی میں پسا ہوا انار دانہ، کالی مرچ پاؤڈر، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، اجوائن اور لیموں چھڑک کر پیسٹ بنالیں۔

اس پیسٹ کو شملہ مرچ کے اندر اچھی طرح لگاکر بیسن میں ڈپ کرکے فرائی کرلیں۔

تیار ہیں سپائسی شملہ مرچ کے پکوڑے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیخ کباب بنانے کا انتہائی آسان طریقہ جان لیں۔۔۔
'جھینگا بریانی' بنانے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
چکن تکہ پیزا اب خود گھر میں بنائیں!
چکن قیمہ پکوڑے کی یہ ترکیب آپکو ضرور پسند آئے گی
مزیدار مصالحے والی میکرونی گھر میں بنائیں
ناریل کا ’حلوہ‘ بنائیں اور اس موسم کا لطف اٹھائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر