وزیرِبلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت لسانی فسادات کرانے کی کوشش کی گئی جس کا مقصد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو متاثر کرنا ہے۔
وزیرِبلدیات نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حکومت سندھ نے بہترحکمت عملی اور سیاسی بصیرت سے حالات پر قابو پایا ہے لیکن حکومت نہ تو کسی مقتول کا خون رائیگاں جانے دے گی اور نہ ہی کسی قاتل کو معاف کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی لوگ اپنے مفادات کے لیے سیاست میں جرائم پیشہ لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں اور حال میں شہر کے کشیدہ حالات کے پیچھے کون تھے اور کہاں سازش ہوئی ، حکومت اس کی تحقیقات کرائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کی سیاست کو کراچی کے عوام پہلے بھی مسترد کرچکے ہیں اور اب بھی ہر سطح پر اس کی مخالفت کرتے ہیں، تمام مکتب فکر، قومیتیں اور مختلف زبانوں کے لوگ پیپلزپارٹی کا حصہ ہیں اور وہ پارٹی کی طاقت ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News