Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید دسترخوان: ماہر شیف کڑاہی بناتے وقت کونسی ٹپ استعمال کرتے ہیں؟

Now Reading:

عید دسترخوان: ماہر شیف کڑاہی بناتے وقت کونسی ٹپ استعمال کرتے ہیں؟

آج ہم بھی آپ کے لئے ماہر شیف کے بتائے گئے خاص راز لائے ہیں جو ہر طرح کی کڑاہی بنانے میں آپ کی مدد کریں گے اور بازار جیسی کڑاہی بنائیں گے بلکل آسان ٹپس سے۔

اہم راز:

• کڑاہی بنانے سے پہلے آپ گوشت کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں چاہے وہ چکن، مٹن ہو یا بیف۔

• چکن کڑاہی بنا رہے ہیں تو گوشت کو پہلے فرائی کرلیں یعنی ایک کلو چکن میں دو سے تین کھانے کے چمچ آئل ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں اور فرائی ہونے کے بعد تمام آئل الگ کرلیں اور پھر مصالحے ڈال کر پکائیں۔

• اگر بیف یا مٹن کڑاہی بنا رہے ہیں تو پہلے آپ گوشت کو ابالیں۔

Advertisement

• پھر اس ابلے ہوئے گوشت کو کم آئل میں فرائی کرلیں اور پھر مصالحے ڈال کر جیسے بناتی ہیں ویسے پکا لیں۔

ہر طرح کی کڑائی بنانے کی ایک اور خاص ٹپ:

• جب آپ گوشت فرائی کرلیں تو اس میں اضافی آئل نکال کر الگ کرلیں اور اس کو کسی پین یا پتیلی میں ڈالیں اور اس میں دو چمچ لہسن کا پیسٹ ڈال کر دس منٹ تک بھون لیں۔

• اور بعد میں کڑاہی مصالحہ، ہلدی دھنیا وغیرہ ڈال کر پکا لیں۔

• یہ وہ خاص ٹپس ہیں جو آپ کی کڑاہی کو مزیدار بنا دیں گے۔

وائٹ کڑاہی بنانے کی خاص ٹپ:

Advertisement

وائٹ کڑاہی گھر میں بن تو جاتی ہے لیکن اس کا ذائقہ اکثر لوگوں کو اچھا نہیں لگتا کیونکہ بازار کی بنی ہوئی کڑاہی دراصل مختلف طریقے سے بنی ہوتی ہے۔

شیف کے بتائے گئے طریقے سے یہ بھی بنائیں اور کم پیسوں میں بازار جیسا ذائقہ حاصل کریں:

• گوشت کو اچھی طرح دھو کر خشک کریں اس کو فرائی کرکے اضافی تیل نکال کر لہسن کے پیسٹ میں بھون لیں ۔

• اس کے بعد گوشت میں ایک چمچ آئل ڈال کر سفید مرچ یا دکنی مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، ناریل کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔

• ایک پیالے میں دہی اور کریم کو خوب پھینٹ لیں۔

• اور گوشت میں اس کو بھی شامل کرکے دس منٹ کیلئے ڈھکن ڈھک دیں۔

Advertisement

اس طرح سے آپ کی وائٹ کڑاہی یا سفید کڑاہی اتنی مزیدار بنے گی کہ آپ حیران رہ جائیں گی۔

وائٹ کڑاہی اور ہانڈی میں فرق:

• اکثر لوگوں کو وائٹ کڑاہی اور ہانڈی کا فرق معلوم ہی نہیں ہوتا کیونکہ دونوں کا ذائقہ بالکل ایک جیسا ہوتا ہے اور بنانے کی ترکیب بھی بلکل ایک ہی ہے۔

دراصل گوشت اگر بون لیس ہے تو وہ ہانڈی کا سالن ہے اور اگر گوشت میں ہڈیاں بھی موجود ہیں تو وہ وائٹ کڑاہی ہے۔

ہانڈی میں مکھن اور وائٹ کڑاہی میں کریم ڈلتی ہے بقیہ تمام اجزاء ایک ہی ہیں۔

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیب و فوائد: سردی میں ’پائے‘ نہ کھائے جائیں ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟
موسمِ سرما کی سوغات ’گاجر کا حلوہ‘ کیسے پکائیں ؟
کیا آپ نے کبھی پانی کے پکوڑے کھائے ہیں؟
آج کی افطاری میں ’چکن تکہ چیز رول‘ بنائیں
بھگارے بینگن کی آسان ترکیب
باجرے کے لڈو کھائیں اور ان بیماریوں کو دور بھگائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر