Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی ایف نائن پارک میں تقریرکا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع

Now Reading:

عمران خان کی ایف نائن پارک میں تقریرکا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع
عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف نائن پارک میں تقریرکا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکانے پرعمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرایا گیا۔

پیمرا نےعمران خان کی 20 اگست کی تقریرکی ڈی وی ڈی اور ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کرایا۔

پیمرا کے ڈی جی مانیٹرنگ اشفاق احمد جمانی نے عدالتی حکم پر ریکارڈ جمع کرایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 23 اگست کو نوٹس جاری کرکے پیمرا سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔

پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم پرعمل درآمد کی رپورٹ ریکارڈ کے ساتھ جمع کرائی گئی۔

Advertisement

دوسری جانب سسٹاپ لسٹ سے نام نکالنے کیلئے اعظم خان نے عدالت سے رجوع کر لیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کی درخواست دائرکردی۔

اعظم خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سٹاپ لسٹ میں نام شامل کرنے کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔ سٹاپ لسٹ میں نام شامل کیا جانا غیر قانونی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ بیرون ملک جانے کیلئے چھٹی لی، 25 اگست سے 25 ستمبر تک چھٹی منظورہوچکی ہے۔ چھٹی لینے کے بعد پتا چلا نام سٹاپ لسٹ میں دوبارہ شامل ہے۔

اعظم خان کی جانب سے درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کی رات ہی نام سٹاپ لسٹ پر ڈالا گیا تھا۔ 18 اپریل کو ہائی کورٹ نے ہمارے نام سٹاپ لسٹ سے ہٹانے کا حکم دیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر