Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی استحکام صاف اور شفاف الیکشن سے آئےگا،عمران خان

Now Reading:

سیاسی استحکام صاف اور شفاف الیکشن سے آئےگا،عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام صاف اور شفاف الیکشن سے آئےگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا کے تحفظ اور آزادی اظہار کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلامی صرف انسان کو ایک اچھا غلام بنا سکتی ہے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانوں کی سوچ آزاد کی تھی، میں چاہتا ہوں کہ میری قوم حقیقی طور پر آزاد ہو۔

‘ان کو آزاد میڈیا سے خطرہ ہے کیونکہ کرپشن کا پیسہ بچانا ہوتا ہے’

 انہوں نے کہا کہ میرے دور میں نجم سیٹھی نے میرے خلاف باتیں کی لیکن وزیراعظم ہوتے ہوئے وہ کیس نہیں لگ سکا جبکہ نواز شریف نے نجم سیٹھی کو 90 کی دہائی میں ماڑ پڑوائی، ان سب کو آزاد میڈیا سے اس لئے خطرہ ہے کیونکہ انہوں نے کرپشن کا پیسہ بچانا ہوتا ہے۔

‘آزادی رائے اور فیک نیوز میں فرق ہے’

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی رائے اور فیک نیوز میں فرق ہے، لوگوں کو پگڑی اچھالنا آزادی اظہار رائے نہیں ہے، مجھے آج تک آزاد میڈیا سے خوف نہیں آیا اور مجھے کہا جاتا ہے کہ میں نے اپنے دور میں میڈیا پر پابندی لگائی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی چوری کے حوالے سے اداروں نے آگاہ کیا، میرے ہاتھ میں نیب ہوتی تو پندرہ بیس لوگوں سے اربوں نکلوا لیتے لیکن مجھے تو پتہ بھی نہیں ہوتا تھا کہ نیب نے کس کو پکڑا جبکہ یہ اندر جاتے ہوئے بھی مجھے گالیاں نکالتے تھے اور باہر نکل کر بھی۔

‘میرا اقتدار میں آنے کا واحد مقصد کرپشن ختم کرنا تھا’

انہوں نے کہا کہ یہاں طاقت کی حکمرانی تھی، کرپشن وہاں ہوتی جہاں کوئی قانون نہیں ہوتا اور ان چوروں کے نیچے زندگی گزارنے سےموت بہتر ہے جبکہ میرا سیاست میں اور اقتدار میں آنے کا واحد مقصد کرپشن ختم کرنا تھا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ زرداری نے 96 میں ڈیڑھ بلین ڈالر ملک سے باہر نکالا جبکہ شہباز شریف 16 ارب روپے کے کیس میں ملوث تھا ، اس پر فرد جرم عائد ہونے والی تھی۔

Advertisement

‘نواز شریف کے بیٹے نے اعتراف کیا کہ ہماری پراپرٹیز ہیں’

 ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 3 سال میں 17 فیکٹریاں بنائیں جبکہ نواز شریف کی لندن میں 4ارب روپےکی پراپرٹی ہے، نواز شریف کے بیٹے نے خودلندن میں جائیداد کا اعتراف کیا۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 25 مئی کو جو ن لیگ نے ظلم کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی جبکہ اس وقت لوگوں کو ذہنی طور پر غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تا کہ بھیڑ بکریوں کی طرح ہم اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل اسٹبیلٹی لانے کے لیے صاف شفاف الیکشن بہت ضروری ہیں، جب تک اکنامک اسٹبیلٹی نہیں آئے گی ملک نیچے جائے گا جبکہ سیاسی استحکام صاف اور شفاف الیکشن سے آئےگا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ نیوٹرلز ابھی بھی وقت ہے ، اپنی پالیسیز جا جائزہ لیں ،بند کمروں کے فیصلے اچھے نہیں ہوتے جبکہ اس وقت پاکستان کا ڈیفائننگ مومنٹ ہے ، جو بیداری اس وقت قوم میں ہیں یہ کچھ نہیں کر سکیں گے یہ جو مرضی کرلیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر