Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار میں منفی رجحان

اسٹاک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان رہا ، مندی کے باعث دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 53 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 53 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 796 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں آج 100 انڈیکس 292 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں کی بلند ترین سطح 43 ہزار 35 جبکہ کم ترین سطح 42 ہزار 748 رہی۔

حصص بازار میں آج 18 کروڑ 86 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 41 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 861 ارب روپے ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 221.69 سے بڑھ کر 221.91 روپے پر بند ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں نمایاں کمی
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
پاکستانیوں کیلئے اہم خبر؛ معروف کمپنی کی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
ترسیلات زر، برآمدات اور مالی ذخائر میں اضافہ
سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے ریلیف کا امکان
Next Article
Exit mobile version