Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماحول کو بہتر بنانے کیلئے شہریوں میں آگاہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے،گورنر سندھ

Now Reading:

ماحول کو بہتر بنانے کیلئے شہریوں میں آگاہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے،گورنر سندھ
گورنر سندھ

نوجوان پاکستان کی ترقی کے سب سے بڑے ضامن ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے شہریوں میں آگاہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے نیشنل فورم فار ہیلتھ اینڈ اینوائرمینٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی ، وفدکی سربراہی فورم کے صدر نعیم قریشی کررہے تھے۔

ملاقات کے دوران صوبے میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے اقدامات، سندھ کو سرسبز و شاداب بنانے کے منصوبے جبکہ اس ضمن میں شجر کاری کی اہمیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نعیم قریشی نے گورنر سندھ کو فورم کے تحت شجرکاری اور ماحول کو بہتر بنانے کے دیگر منصوبوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ تعلیم، صحت کے ساتھ ساتھ صوبے کو سرسبز و شاداب بنانے کے اقدامات میری ترجیحات میں شامل ہیں۔

Advertisement

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سرسبز اور صاف ستھرے صوبہ سے نہ صرف ماحول بہتر ہوگا بلکہ فضائی آلودگی کم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور اس شعبہ میں کام کرنے والی این جی اوز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے شہریوں میں آگاہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے، اس ضمن میں آپ جیسی این جی اوز اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال صوبہ کی ترقی ، ترقیاتی منصوبے ، وفاقی تعاون، سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں تعلیمی معیار کی بہتری مفت تعلیم اور صحت کے حوالے سے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کرے سرد موسم میں سیلاب زدگان کو ہماری ضرورت ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ جلد از جلد ریلیف کے کاموں کو مکمل اور سردی سے بچنے کی سہولیات ان تک پہنچائیں جائیں، صوبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

Advertisement

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ وفاق سے جو تعاون درکار ہوا وفاق صوبے کو فراہم کرے گا، وفاق و صوبہ کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔

ملاقات میں فریال تالپور نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے مزید کہا کہ صوبےکی ترقی میں گورنرسندھ کا وژن شاندار ہے، معاشی شہ رگ کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
پاکستان کیلئے امریکہ سے بڑی خوشخبری آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر