Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکہ کوہسار مری میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری

Now Reading:

ملکہ کوہسار مری میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری

بول نیوز ذرائع  کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سانحہ مری کے حالیہ فیصلے کے باوجود مری میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ تا حال نہ رک سکا اور ملکہ کوہسارمیں غیر قانونی تعمیرات مسلسل جاری ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائی کورٹ  راولپندی کے حالیہ فیصلے کے باوجود ملکہ کوہسار مری میں غیرقانونی اور بے ہنگم تعمیرات کا سلسلہ دن رات جاری ہے۔

بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ سنایا تھا جس کے پیشِ نظرغیرقانونی تعمیرات ،درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی پر فوری پابندی  لگاتے ہوئے کاروائی کے احکامات جاری  کیے گئے تھے۔

عوامی حلقوں کا فوری کاروائی کرنےکا مطالبہ

بول ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے فیصلے کے باوجود سرکاری زمینوں اور برساتی نالوں  سمیت اپر جھکاگلی روڈ ، ویوفورتھ روڈ ، کشمیر پوائنٹ، لارنس کالج بائی پاس روڈ ، مال روڈ ، جی پی او کلڈنہ روڈ ، پنڈی پوائینٹ ، بنک روڈ  ، ہال روڈ ، کارٹ روڈ  پر اور  دیہی علاقے جن میں بھوربن  روڈ ، باڑیاں روڈ ،مری  ایکسپریس  وے ڈنہ ، مسیاڑی شوالہ لنک روڈ، سنی بنک، بانسرہ گلی، چٹہ موڑ کے علاقے  شامل ہیں میں غیر قانونی  تعمیرات کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

Advertisement

بول ذرائع نے مزید بتایا کہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف خانہ پری کیلئے لنٹرز کی شٹرینگ  گرا کر وڈیو کلپ بنائے جا رہے ہیں تاہم  نامعلوم افراد پر ایف آئی آر درج کروانے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔ جس پر عوامی حلقوں نے مری کے حسن کو خراب کرنے والوں  کے خلاف فوری کاروائی  کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی
پاکستان اور ایران کا غزہ پر یکساں موقف ہے، ترجمان دفتر خارجہ
‘مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا’
معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر