Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف اور مریم نواز لندن سے یورپ روانہ

Now Reading:

نواز شریف اور مریم نواز لندن سے یورپ روانہ
نواز شریف

نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ لندن سے یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اپنی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ یورپ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ہمراہ ان کے فیملی کے دیگر ارکان موجود ہیں جب کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف فیملی کے ہمراہ 5 یورپی ممالک کا دورہ کریں گے، وہ فیملی کے ہمراہ ‪آج صبح لندن سے یورپ کے لیے روانہ ہوئے ہیں، مریم نواز، نوازشریف اور دیگر ایک ہفتہ یورپ میں قیام کریں گے۔

اس سے قبل نواز شریف علاج کی غرض سے 20 نومبر 2019 کو لاہور سے لندن گئے تھے اور انہیں کچھ دن پہلے ہی سفارتی پاسپورٹ جاری ہوا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں 3 سال قیام کے دوران برطانیہ سے یہ پہلا سفر ہے جس میں وہ کسی دوسرے ملک کے لیے روانہ ہوئے ہیں جب کہ مریم نواز بھی ان دنوں لندن میں بھی اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر