Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی بلوچستان کا صوبے بھر میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

Now Reading:

پی ٹی آئی بلوچستان کا صوبے بھر میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف کوئٹہ میں کارکنوں نے کوئلہ پھاٹک کے قریب ٹائر جلا کر سڑک بند کردی۔ مظاہرین نے موجودہ حکومت اور پی ڈی ایم اتحاد کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

بعد ازیں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر قاسم خان سوری اور جنرل سیکرٹری منیر بلوچ و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، چیف جسٹس پاکستان واقعہ کا نوٹس لیں واقعہ کے خلاف 4 نومبر کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی جب کہ سہ پہر 3 بجے کوئلہ پھاٹک سے منان چوک تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء بار سے بھی عدالتی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے جس پر کوئٹہ بار نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

انجمن تاجران بلوچستان اور چمبر آف کامرس نے بھی پرامن ہڑتال کی حمایت کی ہے اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا کہ کل ہماری کور کمیٹی کا اجلاس ہے جس میں بلوچستان سے لانگ مارچ کی روانگی کے حوالے سے پلان تشکیل دیں گے۔

Advertisement

ایک سوال کے جواب میں رہنماء تحریک انصاف قاسم سوری نے کہا کہ عمران خان پر حملہ آٹو میٹک گن سے کیا گیا واقعہ کے فوری بعد ملزم کی ویڈیو سامنے آنا مزید شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے سب کو معلوم ہے کہ دھمکیاں کون دے رہا تھا عوام اب جاگ چکی ہے واقعہ میں 22 قتل کا مجرم رانا ثناءاللہ اور ان جیسی سوچ ملوث ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر