Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات اور روہت سمیت کئی سینئر کھلاڑی بھارت کے مستقبل کے پلان میں شامل نہیں

Now Reading:

ویرات اور روہت سمیت کئی سینئر کھلاڑی بھارت کے مستقبل کے پلان میں شامل نہیں

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے موجودہ سینئیر کھلاڑی مستقبل کے پلان میں شامل نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے جس کا شکار زیادہ تر سینئیر کھلاڑیں بنیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہاردیک پانڈیا کو کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کی قیادت مستقل بنیادوں پر سونپنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

بی سی سی آٗئی نے ٹیم کے سینئیر کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے باہر کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو مرحلہ وار باہر کیا جائے گا۔

بھارتی خبر رساں ادارے نے خبر دی ہے کہ سینئیر کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں توجہ مرکوز کرنے کا کہا جائے گا، جبکہ مختصر فارمیٹ کے لیے نئی ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بورڈ کسی کو ریٹائرمنٹ کے لیے مجبور نہیں کرے گا لیکن آہستہ آہستہ سینئر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میں شامل نہیں ہوں گے اور اس کے بجائے 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نئی ٹیم کھیلی جائے گی۔

Advertisement

بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ  بی سی سی آئی کبھی بھی کسی سے ریٹائرمنٹ لینے کے لیے نہیں کہتا، یہ ایک انفرادی فیصلہ ہے۔

بی سی سی ذرائع نے مزید کہا کہ 2023 میں صرف چند ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں، اس چکر میں زیادہ تر سینئرز ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں پر توجہ مرکوز کریں گے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا ستارہ محمد نعمان حکومتی توجہ کا منتظر
افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر