Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میاں صاحب آئیں گے تو یہ قوم ایک ایک پیسے کا حساب لے گی، خرم شیر زمان

Now Reading:

میاں صاحب آئیں گے تو یہ قوم ایک ایک پیسے کا حساب لے گی، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ میاں صاحب آئیں گے تو یہ قوم ایک ایک پیسے کا حساب لے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نے رانا ثناء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء نے آج واضح بتایا کہ مفرور نوازشریف کو اب لایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یعنی اب این آر او 2 کا دوسرا سیزن قوم کیلئے شروع ہونے جارہا ہے، نوازشریف کی پارٹی میاں مفرور کی قیادت کے بغیر غیرتسلی بخش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس عوام میں جانے کیلئے اب کوئی منگھڑت بیانیہ باقی نہیں رہا، جسے چیخ چیخ کر ن لیگ نے وطن کی مٹی کا بیٹا قراردیا وہ یورپ میں سیرسپاٹے کررہا ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں صاحب کی پلیٹوں کا علاج پاکستانی عوام کے پاس ہے، میاں صاحب آئیں گے تو یہ قوم ایک ایک پیسے کا حساب لے گی۔

Advertisement

خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان کو اپنی جان سے زیادہ اس ملک کی فکر ہے،59 فیصد عوام کو یقین ہےعمران خان ملک کو بحران سے نکالے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناء عمران خان کی جان  سے متعلق ڈرانے کے بجائے سیکورٹی کے انتظامات سخت کریں۔

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ فیض آباد میں پی ٹی آئی جلسے کی تیاریوں میں رکاوٹیں پی ڈی ایم کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، الیکشن کے اعلان سے قبل کسی قسم کی ٹیبل ٹاک حکومت کے ساتھ ممکن نہیں۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی مشکلات کا حل کامیابی اور ترقی کا راز اس میں ہے  کہ قانون اور آئین کی پاسداری ہو۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تمام ادارے اپنی آئنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں لیکن ایک سیاسی راہنما نے چیلنج کیا اور طعنہ زنی سے لے کر گالم گلوچ تک گئے، جھوٹی آزادی کے لیے جدو جہد کی اور مسلح افواج کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سال آرمی کے نئے چیف کی تعیناتی ہونی تھی اس لیے اس دھرنے کا ڈھونگ رچایا گیا لیکن پھر بھی پاک فوج کے بہترین سپوت نے فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا ہے اور ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

Advertisement

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ میں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جلسہ گاہ کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں اور اسٹیج کو بلٹ پروف بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
پاکستان کیلئے امریکہ سے بڑی خوشخبری آگئی
پاکستان میں کتنے فیصد لوگ پسند کی شادی کر پاتے ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر