Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے آرزوفاطمہ کیس نمٹا دیا 

Now Reading:

سندھ ہائی کورٹ نے آرزوفاطمہ کیس نمٹا دیا 
سندھ ہائیکورٹ

لاپتاشہری کی بازیابی کا کیس؛ تفتیشی افسرسے4ستمبرتک پیشرفت رپورٹ طلب

بیان کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے آرزوفاطمہ سے متعلق کیس نمٹا دیا۔

سندھ چائلڈ میرج ریسٹرین ایکٹ 2013 کی خلاف ورزی کے معاملے میں سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔

کم عمر لڑکی آرزو فاطمہ عدالت میں پیش ہو گئیں۔

عدالت نے بچی سے پوچھا کہ کیا بچی والدین کے ساتھ خوش ہے؟

آرزو فاطمہ نے عدالت میں بیان دیا کہ جی والدین کے ساتھ خوش ہوں۔

Advertisement

عدالت نے استفسارکیا کہ  کسی کا دباؤ یا خوف تو نہیں ہے؟

آرزو نے بیان دیا کہ نہیں مجھے کسی قسم کا خوف نہیں ہے، والدین کے پاس رہنا چاہتی ہوں جس کے بعد عدالت نے آرزو فاطمہ کا سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس نمٹا دیا۔

تیرہ سالہ عیسائی لڑکی آروز فاطمہ کو 44 سالہ ملزم علی اظہر نے بہلا پھسلا کر شادی کرلی تھی جس کے بعد والدین نے بچی گمشدگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت کے حکم پر بچی کو بازیاب کرا کرعدالت میں پیش کیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں آرزو کم عمر ثابت ہوگئی تھی جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے کم عمری کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کو دارالامان بھیج دیا تھا۔

دسمبر 2021 میں عدالت نے آرزو فاطمہ کو 18 سال کی عمر تک والدین کے ساتھ رہنے کی اجازت دی تھی۔

سندھ چائلڈ میرج ریسٹرین میرج ایکٹ 2013 کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکی یا لڑکا شادی نہیں کر سکتا ہے۔

Advertisement

چائلڈ میرج ریسٹریں میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کی سزا 2 سال اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا ہے۔

چائلڈ میرج ایکٹَ کی خلاف ورزی میں معاونت کرنے والوں کو بھی دو سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
کراچی میں مویشی منڈی کب اور کہاں لگے گی؟ اہم خبر آگئی
اسموگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا
پاکستان کیلئے امریکہ سے بڑی خوشخبری آگئی
پاکستان میں کتنے فیصد لوگ پسند کی شادی کر پاتے ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر