Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن نہیں کرایا تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، عمران خان

Now Reading:

الیکشن نہیں کرایا تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، عمران خان
عمران خان

الیکشن نہیں کرایا تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن نہیں کرایا تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

‘اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی’

عمران خان نے سی پی این ای کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب نیوٹرل کا امتحان ہے، اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی اور اگر دوبارہ اقتدار میں آئے تو ان کا احتساب کریں گے جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان نے کہا اسمبلی توڑو، ہم نے فوری حامی بھر لی، پرویزالہیٰ

Advertisement

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح نو اپریل کی رح سب کو ایکسپوز کیا تھا میں نے اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کر کے یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ کون آئین کی راہ میں روکاوٹ ہیں۔

‘اگرملک ڈیفالٹ کرے تو ملک پیچھے چلا جائے گا’

Advertisement

چیئرمین تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ باجوہ سے میرا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے ، الیکشن نہیں کرایا تو ملک سیدھا ڈیفالٹ کر جائے گا اور اگرملک ڈیفالٹ کرے تو ملک پیچھے چلا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس وقت باجوہ نے فیض حمید کو ہٹایا توپتہ چل گیا تھا کہ حکومت گرانے کا پلان بن گیا ہے، میں نے باجوہ کو بلا کر کہا کہ اگر حکومت گرانے کا پلان بنایا گیا ہے تو کوئی ایکنومی نہیں سنبھال سکتا۔

یہ بھی پڑھیں؛ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت ناساز

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین میں کورونا نہ آتا تو ہماری ایکنومی بہت  بہتر ہوتی، باجوہ کو بہت سمجھایا کہ سولہ ارب کے کیسز شہباز شریف پر ہیں کیسے حکومت میں لا سکتے ہیں، اس سے ہمیں پتہ چلا کہ کرپشن ان کا ایشو ہی نہیں تھا، باجوہ کا زور تھا کہ کرپشن کیسز کی طرف توجو نہ دی جائے۔

‘نواز شریف اور زرداری کی پراپرٹی باہر ملک میں ہے’

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس ملک کی آمدنی کم ہو وہاں قرضے واپس کیسے ہوں گے؟ نواز شریف اور زرداری کی سیاست پاکستان میں اور ان کی پراپرٹی باہر ملک میں ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ یہ انویسٹمنٹ لے کے آئیں۔

Advertisement

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نیب 1999 میں آئی تھی اب تک نیب کے آنے کے بعد کرپشن میں اضافہ ہوا یا کم ہوا؟ طاقت ور کو ہاتھ لگائے بغیر انصاف نہیں ہو سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حریت رہنماؤں کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال قابو پانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین
شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آگئی
آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
بانی پی ٹی آئی کی تصویر کس نے لیک کی، تعین کرلیا گیا
چینی وزیرخارجہ کا مالی استحکام کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر