Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مائیگرین کا درد، زمبابوین کرکٹر ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سے باہر

Now Reading:

مائیگرین کا درد، زمبابوین کرکٹر ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سے باہر

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز گیری بیلنس مائیگرین (درد شقیقہ) کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے اسٹار بلے باز گیری بیلنس اتوار کو بلاوایو میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے فیصلہ کن دوسرے ٹیسٹ میں مائیگرین (درد شقیقہ) کی تکلیف کی وجہ سے باہر ہوگئے۔

زمبابوے کرکٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ بیلنس کئی دنوں سے طبیعت کی خرابی محسوس کر رہے تھے اور کھیلنے کے لیے مکمل صحت یاب نہیں ہوئے تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا نے پاکستان کا بولنگ اٹیک زبردست قرار دے دیا

گیری بیلنس کیپلر ویسلز کے بعد دوسرے ٹیسٹ بلے باز بن گئے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے زمبابوے کے ڈیبیو پر پہلی اننگز میں 137 رنز بنائے۔

ہرارے میں پیدا ہونے والا گیری بیلنس نے تعلیم کے حصول کے لیے انگلینڈ میں سکونت حاصل کی، اور انگلینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے چار سنچریاں بھی اسکور کیں۔

زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ گزشتہ بدھ کو ڈرا پر ختم ہوا تھا، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 11 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں جس میں 7 ویسٹ انڈیز نے جیتے اور 4 میچ ڈرا ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر