Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ شہباز کی پیشی سے استثنٰی کی درخواست بھی منظور

Now Reading:

حمزہ شہباز کی پیشی سے استثنٰی کی درخواست بھی منظور
حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کی پیشی سے استثنٰی کی درخواست بھی منظور

منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیشی سے استثنی کی درخواست بھی منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 7 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی پیشی سے استثنی کی درخواست بھی منظورکرلی۔

عدالت نے حکم دیا کہ نیب تفتیش مکمل کرکے نئے ملزمان کی حد تک جلد سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرے۔ جب تک نئے ملزمان کا سپلیمنٹری ریفرنس دائر نہیں ہوتا پرانے ملزمان کا ٹرائل رکا رہے گا۔

سماعت کے دوران نیب نے تفتیش مکمل کرنے کیلیے ایک ماہ کی مہلت مانگی جس پرعدالت نے کہا کہ اتنی مہلت نہیں دی جا سکتی ہے جلد تفتیش مکمل کریں۔

Advertisement

دوسری جانب لاہورکی احتساب عدالت میں وزیراعظم پاکستان کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں یکم مارچ تک توسیع کردی۔

عدالت نے شریک ملزم سید طاہر نقوی کی عبوری ضمانت میں بھی یکم مارچ تک توسیع کر دی اور دونوں ملزموں سے تفتیش سے متعلق پیش رفت جلد مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں ہارون یوسف اور طاہر نقوی کے بے نامی دار کردار سے بارے جائزہ لے رہے ہیں مزید تفتیش کیلئے مہلت دی جائے، ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

تفتیشی نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ملزموں کے پرانے وارنٹ گرفتاری ابھی منسوخ نہیں ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نادرا نے ’آل ان ون‘ نامی جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی
صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر