Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ترکیہ کا ٹیکنالوجی کے میدان میں جوائنٹ وینچر جاری رہے گا، ترک کونسل جنرل

Now Reading:

پاکستان اور ترکیہ کا ٹیکنالوجی کے میدان میں جوائنٹ وینچر جاری رہے گا، ترک کونسل جنرل
حکومتِ پاکستان

پاکستان اور ترکیہ

این ای ڈی اور شعبہ الیکٹرونکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کے تحت دوسری دوروزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ 

جامعہ این ای ڈی کے شعبہ الیکٹر ونکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کے تحت دوسری دو روزہ بین ااقوامی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ترک کونسل جزل جمال سانگو نے کہا کہ پاک ترکیہ دوستی زندہ باد، دونوں ممالک ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آئے ہیں اورٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی جوائنٹ وینچر جاری رہے گا۔

ترک کونسل جزل جمال سانگوکا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ایسی کانفرنس کا انعقاد قابل تحسین ہے،  پاک ترکیہ دوستی زندہ باد، دونوں ممالک ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آئے ہیں اورٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی جوائنٹ وینچر جاری رہے گا۔

اس موقعع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کانفرنس سے ٹیکنالوجی کے میدان میں بھرپور فائدہ اٹھا یا جاسکتا ہے، تحقیق کے تبادلے سے نئی راہیں کھلتی ہیں جو کہ تحقیق کار کو وسعت النظری بخشتی ہیں۔

معین الجامعہ نے ملکی اور غیر ملکی ماہرین سمیت کانفرنس آرگنائزرکی کاوشوں کو سراہا۔کانفرنس کے اختتامیہ پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)ڈاکٹر طارق رفیع کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ چِپ کے ذریعے دنیا کا آپ کے انگوٹھوں تلے آجانا ناقابل یقین تھا لیکن آج یہ ممکن ہوچکا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو کانفرنس کے ذریعے، مختلف پیپرز کے ذریعے،دنیا بھر کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا، یہ عالمی کانفرنس قابل داد ہے۔

جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق15اور 16 مارچ کواین ای ڈی یو نی ورسٹی کے شعبہ الیکٹرونکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت منعقدہ اس دوسری دو روزہ عالمی کانفرنس میں 9کی نوٹ اسپیکرز، جن میں 5بین الاقوامی اور4قومی ماہرین سمیت 11صنعتی ماہرین اور 26تحقیق کاروں نے مقالے پڑھے۔

چیئرمین شعبہ الیکٹرونکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ ڈاکٹر عمران اسلم اور ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سعد قاضی نے بتایا کہ اس کانفرنس میں جدید ٹیکنالوجی کو موضوع بحث بنایا گیا، جس میں پودوں کی چِپ سے مانیٹرنگ، بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال سے سپلائی چین کی بہتری سمیت وائر لیس کمیونیکیشن کی 5Gاور 6Gمیں بہتری سے متعلق پیپرز پڑھے گئے۔

چیئرمین ڈاکٹر عمران اسلم کا کہنا تھا کہ این ای ڈی چِپ ڈیزائننگ کرچکی ہے، اب اگلے مراحل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، وزیر خزانہ
سستی روٹی کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کیخلاف جنگ جاری
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
پورے پاکستان میں صرف پنجاب حکومت کام کرتی دکھائی دیگی، عظمیٰ بخاری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات
پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کا منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر