سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائرچیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواسدت میں کہا گیا کہ نیب سمیت کسی بھی ادارے کو گرفتاری سے روکا جائے۔
درخواست میں عمران خان کی جانب سے آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی اورمؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے عمران خان کی گرفتاری روک کر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا کہا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے نکلے تو ان کی لاہور میں رہائش گاہ پر پولیس نے حملہ کیا، پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس جانے والے راستے بند کر رکھے ہیں، پولیس ایسے مقدمات میں گرفتاری چاہتے ہے جن کا عمران خان کو علم ہی نہیں۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کی کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری کو عدالتی اجازت سے مشروط کیا جائے۔
عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کی لیگل کی ٹیم نے متفرق درخواستیں تیار کی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی زندگی اوربنیادی حقوق کےتحفظ کیلئے چیف جسٹس پاکستان کوخط لکھا ہے، تفصیل پڑھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News