Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام الیکشن میں بھرپور بلے کا ساتھ دیں، آفتاب صدیقی

Now Reading:

عوام الیکشن میں بھرپور بلے کا ساتھ دیں، آفتاب صدیقی
آفتاب صدیقی

عوام الیکشن میں بھرپور بلے کا ساتھ دیں، آفتاب صدیقی

آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ عوام الیکشن میں بھرپور بلے کا ساتھ دیں۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ڈویژن کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا کہ کل پنجاب میں پولیس نے بےشرمی کا مظاہرہ کیا، کل عمران خان کے نکلنے کے بعد گیدڑ  اس کے گھر میں گھس گئے، منشیوں نے جس طرح حملہ کیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔

آفتاب صدیقی نے کہا کہ پنجاب پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، مہنگائی کی صورتحال سب کے سامنے ہیں، مریم اب صوبائی الیکشن لڑیں گی جو قیدی اور نااہل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کراچی کے صدور ، عہدیداران کا شکر گزار ہوں، کراچی میں دو الیکشن ہونے جارہے ہیں، عوام الیکشن میں بھرپور بلے کا ساتھ دیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر کا کہنا تھا کہ انشاللہ اب 11 یوسیز کا نتائج وہ نہیں جو پہلے تھا،18 اپریل کو 11 یوسیز پر الیکشن ہوگا اس روز طاق راتیں ہوں گی۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارسلان تاج کو گھر سے اغواء کیا گیا، ہم نے احتجاج کیا تو پھر معلوم ہوا کہ اسے نامعلوم افراد میں شامل کرکے مقدمہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ نواز جدون کو گرفتار ، راجا اظہر کےخلاف اشتعال انگیز تقاریر پر مقدمہ کیا ، گرفتار کارکن کو کہا کہ اس کا کان کاٹ دیں گے۔

آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ ارسلان تاج سے دو دفعہ ابتک ملاقات ہوئی ہےکہتے ہیں سندھ حکومت کی طرف سے اجازت نہیں تو سندھ حکومت کو بتادیں مقافات عمل بھی ہوتا ہے۔

 پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر نے پرامن احتجاج کرنے کی پالیسی دی ہے، ہم احتجاج تب تک کریں گے جب تک انصاف کا بول بالا نہیں ہوتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر