Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون پلس کا اپنا پہلا فولڈنگ فون متعارف کرانے کا اعلان

Now Reading:

ون پلس کا اپنا پہلا فولڈنگ فون متعارف کرانے کا اعلان
فولڈنگ فون

ون پلس کا اپنا پہلا فولڈنگ فون متعارف کرانے کا اعلان

و ن پلس کے پہلے فولڈنگ فون کی باز گشت سنائی دے رہی ہے تاہم مختلف ذرائع کی جانب سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ فون 29 اگست کو متعارف کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے کپمنی کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ 5 اور گلیکسی زیڈ فلپ 5 کے لانچ ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد، ون پلس بھی اپنا پہلا فولڈنگ فون متعارف  کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جسے ون پلس ون یا ون پلس وی فولڈ کہا جائے گا۔

ون پلس کے اس نئے فولڈ ایبل فون کے لیے افواہ ہے کہ اس میں گیلیکسی زیڈ فولڈ 4 اور گوگل پکسل فولڈ کی طرح نوٹ بک جیسا فارم فیکٹر ہوگا۔ جبکہ اس میں ایک  بڑا کا ڈسپلے دیا جائے گا، بیرونی ڈسپلے میں ہول پنچ کٹ آؤٹ میں مرکزی سیلفی کیمرہ موجود ہوگا، مین ڈسپلے پر ایک اور سیلفی کیمرہ بھی دیا جاسکتا ہے۔ اس فولڈ ایبل فون کے پچھلے حصے میں ممکنہ طور پر تین کیمرہ سینسر شامل ہوں گے، کیمرہ ایک گول ماڈیول کے اندر پیش کیا جاسکتا ہے، ایل ای ڈی فلیش کی جگہ کا تعین الگ انداز کیا گیا ہے کیونکہ اسے بائیں جانب ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس میں ایک اہم ترین تبدیلی پاور بٹن کی ہے جو باڈی کے ساتھ منسلک ہے۔ اس میں بایومیٹرک تصدیق کے لیے فنگر پرنٹ اسکینر بھی موجود ہونے کی توقع ہے۔

اس میں اسنیپ ڈریگن 8 پلس جنریشن 2 ایس او سی چپ سیٹ، 2 امولڈ ایل ٹی پی او 120 کیلوہرٹز ڈسپلے، سپر وی او او سی  100واٹ کی  چارجنگ کے ساتھ 4800ایم اے ایچ  بیٹری شامل ہونے کی توقع ہے۔ ایک فلیگ شپ فون ہونے کے ناطے، فون وائرلیس چارجنگ کو بھی سپورٹ کر سکتا ہے،

Advertisement

ون پلس ون یا ون پلس وی فولڈ کی قیمت ابھی تک واضح نہیں ہے، تاہم توقع کی جاسکتی ہے کہ فون کی قیمت 1 لاکھ روپے سے زیادہ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر