Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈے کی زردی زیادہ صحت بخش ہوتی ہے یا سفیدی ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

انڈے کی زردی زیادہ صحت بخش ہوتی ہے یا سفیدی ماہرین نے بتادیا
انڈے

انڈا ایک مکمل غذا ہے اور دنیا کی بڑی آبادی کی صبح کی پہلی غذا بھی یہی ہے۔ یہ بات تو جانتے ہیں کہ انڈا دو حصوں زردی اور سفیدی پر مشتمل ہوتا ہے ماہرین کا کہناہے دونوں ہی صحت بخش ہیں تاہم زردی میں کچھ ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جن کی زیادتی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

 تاہم انڈے کی سفیدی ایک کم کیلوریز والی غذا ہے اس میں کولیسٹرول یا سیر شدہ چکنائی نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے انڈے کی سفیدی ایسے افراد کے لیے بہترین ہے، جو اپنے کولیسٹرول کی سطح کو توازن میں رکھنا چاہتے ہیں، یا دل کی بیماری یا ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔

انڈے کی سفیدی میں چینی یا کاربوہائیڈریٹ نہیں ہوتا جبکہ یہ نہایت صحت بخش ہوتی ہیں اگر انہیں مناسب طریقے سے تیار کیا جائے تو نہ صرف وہ مزیدار  ہوتی ہے بلکہ انڈے کی سفیدی غذائیت سے بھرپور بھی ہوتی ہے۔

امراض قلب سے تحفظ

یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کے مطابق، ایک انڈے کی سفیدی میں تقریباً 54 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے، جو کہ ہڈیوں اور دل کو صحت مند رکھنے ساتھ اور مجموعی طور پر خلیے اور اعضاء کے کام سے منسلک ایک اہم الیکٹرولائٹ اور معدنیات ہے۔ بہت سے مطالعات میں پوٹاشیم کو کم بلڈ پریشر سے منسلک کیا گیا ہے کیونکہ آج کے ماہر غذائیت کے مطابق، یہ خون کی نالیوں کو وسوڈیلیشن یا چوڑا کرنے کو فروغ دیتا ہے۔

Advertisement

پٹھوں کی صحت

پروٹین سے بھرپور انڈے کی سفیدی پٹھوں کی نشوونما کے لیے بہترین ہے۔ انڈے کی سفیدی کا باقاعدہ استعمال تھکاوٹ سے لڑنے، پٹھوں کو مضبوط بنانے اور قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مضبوط ہڈیاں

انڈے کی سفیدی میں کیلشیم بکثرت پایا جاتا ہے۔ کیلشیم سے بھرپور غذائیں ہڈیوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں۔ روزمرہ کی خوراک میں انڈے کی سفیدی کو شامل کرنا ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دے سکتا ہے، اور فریکچر اور آسٹیوپوروسس کے خطرات کو بھی روک سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، انڈے کی سفیدی ہڈیوں کی کثافت بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

صحت مند جلد کی

انڈے کی جھلی میں کولیجن ہوتا ہے، جو انڈے کی سفیدی کے باہر اور خول کے بالکل اندر ہوتا ہے، جو انڈے کی حفاظت کا کام کرتا ہے۔ اگر آپ انڈے کی سفیدی کو الگ کرتے ہیں تو یہ جھلی بھی ساتھ آتی ہے۔ انڈے کی سفید میں موجود فائدہ مند پروٹین چہرے کی جھریوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Advertisement

الیکٹرولائٹ

انڈا میں موجود پوٹاشیم جسم میں الیکٹرولائٹس کو یقینی بنانے میں سوڈیم کے برابر ہے۔ یہ فالج کو روکنے میں مدد کرتا ہے، پٹھوں کے معمول کے کام میں مدد فراہم کرتا ہے، اور دل کو صحت مند رکھتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر